?️
کراچی ( سچ خبریں )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے لئے اہم پیغام دیا جس میں انہوں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا تو وہ مصروف تھے اور ناہی ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کبھی مصروف ہوں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے خصوصی انٹرویو میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے میزبان ہارون رشید نے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ بہت مصروف تھے اور آپ نے شاہ رخ کے لیے گانا نہیں گایا ، میرے پاس ان کی ایک ویڈیو کلپ بھی ہے جو میں آپ کو بھیجوں گاجس میں شاہ رخ خان نے آپ کے بارے میں ایسا کہا ہے۔
جواب میں عاطف اسلم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، مجھے زندگی میں محض ایک مرتبہ ہی شاہ رخ خان سے ملنے کا موقع ملا، وہ بہت اچھے انسان ہیں، انہوں نے مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کیا تھا بلکہ ان کی ٹیم نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔
عاطف اسلم نے کہا کہ میں نے ‘گیرووا’ گانا گایا بھی تھا، میں نے گانا ریکارڈ کیا اور ان کی ٹیم کو بھیج دیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ پھر کیا ہوا، میں شاہ رخ کے لیے کبھی مصروف نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو اپنی ٹیم سے اس بارے میں ضرور پوچھنا چاہیے کیونکہ میں نے گانا ریکارڈ کر کے بھجوا دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مصروف نہیں تھے ، اور کبھی بھی شاہ رخ کے لیے مصروف نہیں ہوں گے اوران کے لیے گانا گانا انہیں اچھا لگے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی دلدل میں پھنسی صیہونی فوج
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمتی گروہ غزہ میں صیہونیوں کو ہونے والے بڑے پیمانے
دسمبر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم و جبرکی پالیسیاں مسلسل جاری ہیں : کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 14 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ
جنوری
غزہ کے شیرخوار بچے بھی صیہونیوں کے شر سے محفوظ نہیں
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: رپورٹس بتاتی ہیں کہ صہیونیوں نے غزہ کی 142 خواتین
دسمبر
فلسطین کے حامی لولا داسلوا برازیل کے صدر کیسے بنے؟
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:مبصرین کا خیال ہے کہ لولا داسلوا اس عرصے کے دوران
نومبر
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
عرب ممالک کو پھنسانے کی ایک اور صیہونی چال
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حکام نے عرب ممالک کو اپنے جال میں
جون
ماضی میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے بجائے ڈالرزپرتھی: وزیر اعظم
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں
دسمبر
27اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، حریت کانفرنس
?️ 21 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 27 اکتوبر کو جموں
اکتوبر