?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کچھ دن قبل گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کے بچوں پر الزام تراشی کو غلط قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مرحوم اداکارہ نے انہیں بتایا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے بچوں کے ساتھ بیرون ملک مقیم نہیں ہوتیں۔
بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے عائشہ خان کی موت پر اظہار افسوس کرنے سمیت سوشل میڈیا پر ان کی موت کے حوالے سے پھیلنے والی باتوں پر بھی بات کی۔
عائشہ خان کی لاش 20 جون کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے بتایا تھا کہ ان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔
اداکارہ کی پراسرار طور پر گھر میں فوتگی پر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کیا تھا، بعد ازاں 22 جون کو خاموشی سے ان کی تدفین کردی گئی تھی۔
ایک ہفتے تک ان کی لاش گھر میں موجود رہنے پر شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے بچوں پر بھی سنگین الزامات لگائے تھے۔
اب بشریٰ انصاری نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ عائشہ خان کے بچوں پر والدہ کا خیال نہ رکھنے کے الزامات غلط ہیں، انہیں بھی والدہ کی موت پر تکلیف ہوئی ہوگی۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار عائشہ خان کے ساتھ کام کیا، چند سال قبل ہی اداکارہ نے انہیں بچوں کے حوالے سے متعدد باتیں بتائی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق عائشہ خان نے انہیں بتایا تھا کہ تمام بچے انہیں اپنے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کی منتیں کرتے رہتے ہیں لیکن وہ نہیں جاتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عائشہ خان کے 5 سے 6 بچے ہیں جو الگ الگ ممالک میں رہتے ہیں، ان کی بیٹیاں اور بیٹے سب باہر ہوتے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہوں نے عائشہ خان سے بچوں کی جانب سے خیال رکھنے اور پیسوں سے متعلق بھی دریافت کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عائشہ خان نے انہیں بتایا تھا کہ بچے انہیں پیسوں سمیت کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتے، ان کی درازوں میں بھی بچے پیسے رکھ کر جاتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق عائشہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے شہر میں اپنے دوستوں اور اپنے ماحول میں رہنا اچھا لگتا ہے، وہ یہاں خوش ہیں، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہتی ہیں اور ایک نوکرانی ان کے لیے کھانا وغیرہ تیار کرتی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ عائشہ خان کے بچوں پر الزام تراشی بند کی جائے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں، ایسا نہیں ہوا ہوگا، وہ اپنی والدہ کا خیال رکھتے تھے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ البتہ عائشہ خان کے بچوں سے یہ لاپرواہی ضرور ہوئی کہ انہوں نے چند دن تک والدہ سے بات نہیں کی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر عائشہ خان کی لاش ایک ہفتے پرانی نہیں ہوگی اور ان کے بچوں نے والدہ سے دو سے تین دن تک کسی مصروفیت کی وجہ سے لاپرواہی کی ہوگی، ورنہ ایسا نہیں ہوتا۔
بشریٰ انصاری کی بات پر زیادہ تر صارفین نے ان کی بات سے اختلاف کیا اور تبصرے کیے کہ اگر عائشہ خان کے تمام بچے اتنے ہی اچھے تھے تو انہوں نے والدہ سے ایک ہفتے تک بات کیوں نہیں کی؟ اور اگر اداکارہ کے دوست اور ساتھی بھی اتنے ہی اچھے تو انہوں نے ایک ہفتے تک اداکارہ کی خبر تک کیوں نہیں لی؟
مشہور خبریں۔
دوسروں کو بے وقوف بنا کر اپنی بگڑی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے ناکام امریکی کوشش
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: 150 سے زائد دنوں سے امریکہ نے اسرائیلی حکومت کی
مارچ
صیہونیوں کے درمیان شدید اختلاف،وجوہات؟
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اڈوں، قابض فوجیوں کے جمع ہونے کی جگہوں، جاسوسی
جنوری
روس کے جوہری نظریے میں تبدیلی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے سرکاری ترجمان میتھیو ملر نے کل
نومبر
مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
اکشےکمار کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے
?️ 13 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ
اپریل
جوڈیشل کمپلیکس پیشی: توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی
مارچ
صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ؛ ابعاد اور نتائج
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف نے جو اقوام متحدہ کا عدالتی ستون
جولائی
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین عدالتی تقرریوں میں تنازعات پر مستعفی
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن ایڈووکیٹ اختر
فروری