?️
کراچی: (سچ خبریں) شوہر اداکار اسد صدیقی کو کیریئر کے 14 سال بعد ایوارڈ ملنے پر اداکارہ زارا نور عباس نے جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے شوہر کی تعریفیں کردیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے شوہر کو والد کے انتقال کے چار دن بعد ایک ایوارڈ شو میں ان کی محنت کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کے شوہر نے ایوارڈ کو اپنے والد کے نام کردیا۔
اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ ان کے شوہر نے انڈسٹری میں 14 سال تک سخت محنت کی، جس کے بعد انہیں ایوارڈ دیا گیا۔
زارا نور عباس نے بتایا کہ ان کے شوہر نے والد کے انتقال کے بعد مضبوط اور ثابت قدم رہتے ہوئے نہ صرف ایوارڈ شو میں شرکت کی بلکہ ایوارڈ کو مرحوم والد اور اہل خانہ کے نام بھی کیا۔
اسد صدیقی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی تقریر بھی کیا اور بتایا کہ ایوارڈ ملنے سے تین دن قبل ہی ان کے والد انتقال کر گئے اور یہ کہ والد کی وجہ سے ہی انہیں ایوارڈ ملا۔
اداکار نے اپنی مختصر تقریر میں ایوارڈ اپنے والد، بہنوں، بھائی اور اہلیہ اداکارہ زارا نور عباس کے نام کیا۔
اسد صدیقی کو تمہارے حسن کے نام ڈرامے میں شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے نیشنل لیڈرز ایوارڈ دیا گیا، ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ زارا نور عباس کو بھی جھوم ڈرامے کی وجہ سے ایوارڈ دیا گیا۔
نیشنل لیڈرز ایوارڈ میں آمنہ الیاس، اقرار عزیز، یاسر حسین، نتاشا واصف، سونیا حسین، ژالے سرحدی، نادیہ حسین، شازیہ وجاہت، ان کے شوہر رئوف وجاہت، بیٹۓ عاشر وجاہت، اداکار بلال اشرف، اعجاز اسلم، مومل شیخ، علی رحمٰن خان، ندا یاسر، یاسر نواز، شائستہ واحدی، شمعون عباسی اور سعدیہ امام سمیت دیگر کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔
مشہور خبریں۔
دنیا میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سنگاپور کے وزیر اعظم
اگست
تقریباً 11 ہزار اسرائیلی اپنے گھروں سے فرار
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کے بعد تقریباً
جون
دہشت گردوں اور موساد کے خلاف میزائل حملہ کر کے ایران کیا کہنا چاہتا ہے؟عطوان
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر علاقائی تجزیہ کار نے شام اور عراق میں
جنوری
ہالینڈ کے بادشاہ نے عوام سے معافی کیوں مانگی؟
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: ہالینڈ کے بادشاہ نے غلامی میں اس ملک کے کردار
جولائی
سعودی عرب کا ایٹمی انرجی ایجنسی کو 3.5 ملین ڈالر کا عطیہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی
ستمبر
فرانس اور جرمنی میں اسلامو فوبیا عروج پر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کے 2022 کے صدارتی انتخابات ایسے وقت میں ہوئے جبکہ
مئی
لاہور ہائیکوٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم
?️ 3 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر
نومبر
ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز
جون