شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی سوانح حیات پر مبنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث فلم کی انتظامیہ سے تعلقات ختم کرنے پڑے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی افسوس سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کئی مہینوں کے غور و فکر کے بعد میں نے راولپنڈی ایکسپریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی قانونی ٹیم اور انتظامیہ کے ذریعے فلم بنانے والوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر نے معاہدہ ختم ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی پر فلم بننا یقینی طور پر یہ میرا خواب اور اسے حقیقی رنگ دینے کے لیے میں نے بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے چیزیں بہتر نہیں ہوسکیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ ’احسن طریقے سے اختلافات حل کرنے میں ناکامی اور معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث آخر کار مجھے ان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے پڑے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ قانونی طریقے سے پروجیکٹ سے علیحدہ ہوگئے ہیں، اگر فلم بنانے والوں نے پروجیکٹ پر کام جاری رکھا اور فلم میں میری زندگی میں ہونے والے واقعات اور میرا نام استعمال کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر محمد فراز قیصر نے کہا تھا کہ شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم کو حقیقت کا رنگ دینا ان کا خواب تھا۔

فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ رواں سال نومبر میں ریلیز ہونی تھی، پہلی بار کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی زندگی پر مبنی فلم کا اعلان گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔

یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ فلم میں شعیب اختر کا کردار گلوکار و ماڈل عمیر جسوال کریں گے۔

تام نومبر 2022 میں گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں سابق فاسٹ باؤلر کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

سابق کرکٹر شعیب اختر نے جولائی 2022 میں بتایا تھا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں وہ باتیں اور انکشافات شامل ہوں گے جو کہ آج تک راز بنے ہوئے ہیں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے بتایا تھا کہ بہت سارے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ان سے متعلق ہر چیز جانتے ہیں مگر ایسا نہیں اور اب ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں سب راز سامنے آجائیں گے۔

مشہور خبریں۔

عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ

تل ابیب کے قلب پر یمنی میزائل حملہ؛ صیہونی ذرائع کی تصدیق

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع کی تصدیق نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی

دو ماہ کمی کے بعد آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 2 سوئی گیس کمپنیوں میں 14.5 فیصد بڑے

امریکی حکومت کے بدلنے سے فلسطین پر ان کے ظلم میں فرق نہیں آتا: حماس

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتوں

کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ عہدیداروں کے غیر ملکی

غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی

اسلام آباد، راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ

?️ 6 اکتوبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے