?️
ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی کام پر واپسی سے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہےانہوں نے اپنے بیٹے آریان خان کے جیل سے رہا ہونے کے بعد کام پر واپسی کی ہے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔
شاہ رخ خان کے مداح اُن کی فلم ڈان 2 کی ریلیز کے دس سال ملکمل ہونے پراور فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوبارہ آغاز کرنےپر بہت پرجوش ہیں۔اداکار سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ بیٹے آریان خان کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہوگئے، اُنہوں نے گزشتہ روز اپنی نئی آنے والے فلم پٹھان کی شوٹنگ کا دوبارہ سے آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے بالی ووڈ نگری کے بادشاہ سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ہرناز سندھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پسندیدہ اداکار اور بالی ووڈ میں کام کرنےکے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان کےساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا کہ’ وہ شاہ رخ خان سے بہت متاثر ہیں، جس طرح وہ محنت سے کام کرتے ہیں‘۔ہرناز سندھو نے مزید کہا کہ’ شاہ رخ خان آن اسکرین اور آف اسکرین بہت ہی نرم مزاج انسان ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں کافی حیرت انگیز کام کیے ہیں‘۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر 21 سال بعد ایک بار پھر بھارت کے نام یہ اعزاز کردیا ہے۔ہرناز سندھو سے پہلے دو بھارتی اداکاراؤں نے مِس یونیورس کا خطاب جیتا ، اداکارہ سشمیتا سین نے 1994ء میں اور لارا دتہ نے 2000 میں مِس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی کابینہ سے عوامی بداعتمادی، نارضایتی اور مایوسی میں اضافہ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک حالیہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ
نومبر
فواد چودھری نے فنانس بل کے متعلق افوہوں کو مسترد کر دیا
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری
دسمبر
ایران کے ساتھ روس کا تعاون عارضی نہیں ہے: کریملن
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ایران
جولائی
ہنگری کا 400 پاکستانی طلبا کو فل سکالرشپ دینے کا اعلان، کئی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہنگری نے 400 پاکستانی طلبا کو فل سکالرشپ
اپریل
عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی، شاہد خاقان عباسی
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے
فروری
وزیراعظم اگست کے آخری ہفتے میں دورہ چین پر روانہ ہوں گے
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اگست کے آخری ہفتے میں دورہ
اگست
قومی یوم مزاحمت پر یمنیوں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:یمنیوں نے اس ملک کے صوبوں کے مرکزی چوکوں میں وسیع
مارچ
کشمیری بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 20 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی