?️
کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں سینماؤں کی جدت اور ملٹی پلیکس اسٹائل کی وجہ سے لولی وڈ تباہ ہوا، فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی کوئی غلطی نہیں۔
سید نور نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متعدد معاملات پر کھل کر بات کی۔
انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال اور سینما انڈسٹری کی جدت پر بھی بات کی اور بتایا کہ فلم ٹیکنالوجی کو ڈیجیٹل کرنے سے بھی مسائل شروع ہوئے۔
فلم ساز کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل فلم سازی شروع ہونے سے ڈراموں کو فلموں کے طور پر دکھانے کا آغاز ہوا، ڈراما ہدایت کار فلمیں بنانا شروع ہوئے، جس سے فلموں کا زوال شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ان سمیت بہت سارے افراد کا خیال تھا کہ ملٹی پلیکس اور سینماؤں کے ڈیجیٹل ہونے سے فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی لیکن ایسا نہ ہوا۔
سید نور کے مطابق ملٹی اسکرین سینما اسٹائل میں ایک ہی جگہ پر متعدد اقسام کی فلمیں لگائی جانے لگی، پاکستانی فلموں کے ساتھ بھارتی اور ہولی وڈ فلمیں دکھائی جانے لگیں، جس سے پاکستانی عوام بھی مقامی فلموں سے دور ہوا۔
انہوں نے سینما کی جدت اور مہنگے ٹکٹس کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہ کاری کا سبب قرار دیا اور کہا کہ ماضی میں فلم کا ٹکٹ 35 روپے ہوا کرتا تھا اور فلمیں 40 کروڑ روپے کماتی تھیں۔
فلم ساز نے بتایا کہ ملٹی اسکرین سینما اسٹائل شروع ہونے سے فلموں کے ٹکٹس مہنگے کردیے گئے، تین ہزار ٹکٹس ہونے کے باوجود فلموں کی کمائی ماضی کے مقابلے انتہائی کم ہوگئی۔
ان کے مطابق ٹکٹس مہنگے ہونے کی وجہ سے عام عوام فلموں سے دور ہوا، انہوں نے فلمیں دیکھنا بند کردیں جب کہ عام افراد کو ڈیجیٹل سینما اسٹائل میں آنے تک نہیں دیا جاتا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل فلموگرافی شروع ہونے سے بھی پاکستانی فلم انڈسٹری تباہ ہوئی، ایسا نہیں ہے کہ فلم کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ نہیں کیا جا رہا تھا۔
سید نور کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل فلموگرافی سے فلموں کا معیار گرا، ڈراموں کے لکھاری فلمیں لکھنے لگے، ڈراما ہدایت کار فلمیں بنانے لگے اور ٹی وی کے اداکار بڑے پردے پر آگئے جب کہ سیریلز کو بھی فلموں کے طور پر چلایا گیا۔
مشہور خبریں۔
کل کے اتحادی آج کے دشمن بن چکے ہیں:
?️ 5 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا
جون
ایران کا سب سے بڑا انتقام کیا ہو سکتا ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ
اگست
صیہونی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے
جولائی
صیہونی فوج کی نتساریم محور سے پسپائی کا آغاز
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں نتساریم محور سے صہیونی فوج کی پسپائی
جنوری
امریکہ اور یورپ کا ایران کے حوالے سے مشترکہ موقف ہے: فرانس
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں
ستمبر
معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، وزیراعظم
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت
مارچ
امریکی قومی سلامتی کونسل میں وسیع پیمانے پر برطرفیاں اور تبدیلیاں؛ وجہ ؟
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق، پانچ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ
مئی
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ
اپریل