?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ میری باتیں متنازع ہوتی نہیں بلکہ تنازعہ کی وجہ بن جاتی ہیں اور لوگوں کو بری لگ رہی ہوتی ہیں۔ سچ ہر دور میں لوگوں کو کڑوا بھی لگا ہے، برا بھی لگا ہے، مختلف بھی لگا ہے اور متنازعہ بھی لگا ہے۔
تفصیلات لکے مطابق اداکار یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی شو میں دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر میں چاہتا ہوں کہ کوئی تنازعہ بنے تو کیا لوگ تنازعہ نہیں دیکھنا چاہتے، تنازعے کے علاوہ کوئی کیا دیکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’سچ ہر دور میں لوگوں کو کڑوا بھی لگا ہے، برا بھی لگا ہے، مختلف بھی لگا ہے اور متنازعہ بھی لگا ہے۔‘اداکار نے مزید کہا کہ ’ان کی کئی باتیں تنازعہ کی وجہ تو بنتی ہیں لیکن متنازع ہوتی نہیں ہیں، درحقیقت لوگوں کو بری لگ رہی ہوتی ہیں۔یاسر حسین نے کہا کہ ’ان کی باتوں کو جتنا بڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اسے آپ متنازع کہہ سکتے ہیں، ہر چیز تنازعہ تھوڑی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’آپ یہ دیکھیں کہ ماہرہ خان سے لے کر عمران خان تک عوام کس کو گالی نہیں دے رہے، سب کو گالی دے رہے ہیں تو وہ کون سا بہت خاص ہیں یا لوگ اُنہیں کوئی بہت الگ سے گالیاں دے رہے ہیں۔یاسر حسین کا سوشل میڈیا کے بارے میں کہنا تھا کہ ’اُنہیں سوشل میڈیا سے کوئی فرق نہیں پڑتا ان کی طرف سے چاہے سوشل میڈیا کل بند ہوجائے، یا بند نہ کیا جائے


مشہور خبریں۔
مصر نے غزہ کی انتظامیہ کمیٹی میں حماس کو شامل نہ کرنے پر زور دیا
?️ 1 اکتوبر 2025مصر نے غزہ کی انتظامیہ کمیٹی میں حماس کو شامل نہ کرنے
اکتوبر
خواتین کارکنوں کی موجودگی کے بغیر افغانستان میں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں: اقوام متحدہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے ایک بیان میں
اپریل
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر مغرب کب تک خاموش رہے گا ؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی بین الاقوامی تنظیم نے انسانی حقوق کے
اکتوبر
پیوٹن اور بن سلمان ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں:نیویارک ٹائمز
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:پیوٹن اور بن سلمان امید کر رہے ہیں کہ توانائی کی
اکتوبر
رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں 80 ہزار فلسطینیوں نے نماز ادا کی
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: یروشلم میں محکمہ اوقاف اسلامی نے اعلان کیا کہ تقریباً
مارچ
صارفین کے لئے انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر دستیاب
?️ 30 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی انتظامیہ نے
جون
امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ایف-۳۵ لڑاکا طیارے فروخت کرنے پر صہیونی حکومت کو تشویش
?️ 16 نومبر 2025 امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ایف-۳۵ لڑاکا طیارے فروخت
نومبر
پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے
جولائی