?️
ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔ میں رتیش سے بہت محبت کرتی تھی لیکن اُس نے مجھے چھوڑ دیا۔ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راکھی ساونت نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں رتیش سے بہت محبت کرتی تھی لیکن اُس نے مجھے چھوڑ دیا۔اداکارہ انٹرویو کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، راکھی کا کہنا تھا کہ ’رتیش نے مجھ سے کہا کہ وہ قانونی طور پر سخت مشکل میں ہیں لہذا وہ اب مزید ان کے ساتھ نہیں رہ سکتے‘۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ رتیش نے اپنی بیوی کو طلاق نہں دی تھی اور رتیش کا پہلی بیوی سے ایک بچہ بھی ہے۔راکھی کا بتانا تھا کہ رتیش نے اُن سے کہا کہ ان کو اپنے کاروبار میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھ بگ باس کے گھر میں داخل ہونے کے بعد انہیں کافی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑا، بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد جب مجھے معلوم ہوا کہ ان کی ایک بیوی اور ایک بچہ ہے تو میرا دل ٹوٹ گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں اس حقیقت کو سمجھ گئی ہوں کہ سب ختم ہوگیا ہے، اور رتیش نے مجھے چھوڑ دیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی رتیش سے بہت محبت کرتی ہوں، اسی وجہ سے میں اب بھی اسے ہر چیز کے لیے معاف کردوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر رتیش اپنی بیوی کو طلاق دے کر میرے پاس واپس آنا چاہے تو اسے معلوم ہے کہ میں ہمیشہ اس کی منتظر رہوں گی، لیکن اگر وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ خوش ہے تو خدا ان کو خوش رکھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو ایک اور شکست
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ شام کے گولان میں مظاہروں کی شدت نے تل ابیب
جون
فواد چوہدری اور شیر افضل مروت کی زبانی جنگ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی
جولائی
مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے 40 فیصد سے زائد
?️ 25 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے
نومبر
ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات محض تجارتی نہیں ہوگی
?️ 16 نومبر 2025ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات محض تجارتی نہیں ہوگی ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
کلوزڈ سرکٹ مقابلہ اور تجربہ؛ ترکی-متحدہ عرب امارات تعلقات کی بٹی ہوئی کہانی
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: استنبول میں متحدہ عرب امارات کی انٹیلی جنس سروس کے
دسمبر
سست انٹرنیٹ سے چھٹکارا پانے کیلئے پارلیمانی سیکریٹری نے انوکھی تجویز پیش کردی
?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل اور خاص طور
دسمبر
مریم کے ساتھ نہیں چل سکتا:چوہدری نثار علی خان
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے
فروری
امریکہ کی موجودگی سے عراق کو کیا نقصان ہے؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک سے امریکی
فروری