?️
کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان نے شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والی شخصیات اور مداحوں کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کا فیصلہ مشکل ترین لیکن آسان تھا۔
ماہرہ خان نے 4 اکتوبر کو اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جب کہ ان کی منیجر اور بھائی سہیل خان نے دو اکتوبر کو اداکارہ کی شادی کی تصدیق کی تھی۔
ماہرہ خان نے دو اکتوبر کو اپنے دیرینہ دوست صنعت کار سلیم کریم سے پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں شادی کی تھی اور شادی کے موقع پر اداکارہ کے بیٹے اذلان بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیے تھے۔
ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان ہے جن کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی۔
اداکارہ کا بیٹا دوسری شادی کے وقت والدہ کے ساتھ تھا اور انہیں عروسی لباس میں ملبوس اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھنے پر مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا تھا، وہیں اداکارہ کے بیٹے کی تعریفیں بھی کی تھیں۔
علاوہ ازیں دوسری شادی پر پاکستانی اور بھارتی شوبز شخصیات نے بھی ماہرہ خان کو مبارک باد پیش کی تھی اور ان کی شادی ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرنے لگی تھی۔
شادی پر مبارک باد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کے لیے ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی ان کے ساتھ شادی کی مزید تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں گی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دعائیں کرنے پر ان کی مشکور رہیں گی۔
ماہرہ خان نے تمام افراد سے ہونے والے شریک حیات سلیم کریم اور بیٹے اذلان کے لیے دعائیں کرتے رہنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ وہ جلد ہی شادی کی مزید تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں گی اور تب تک ان کی سستی پر صبر کیا جائے۔
اداکارہ نے اپنی مختصر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان کے لیے دوسری شادی کا فیصلہ کرنا مشکل تھا اور ساتھ ہی یہ آسان بھی تھا۔
ماہرہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں، ان کے شریک حیات اور بیٹے کو اپنی دعاؤں یاد رکھیں۔


مشہور خبریں۔
اس سال 25 آپریشنز میں۲۰ صیہونی ہلاک
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے ایک گھنٹہ قبل اطلاع دی تھی کہ اس
مئی
بائیڈن کی دستبرداری پر زیلنسکی کا ردعمل
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس ملک کے 2024
جولائی
سردیوں میں گیس کی یومیہ فراہمی صرف 8 گھنٹے تک محدود ہونے کا خدشہ
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے
اکتوبر
بھارتی حکومت کی سازشوں کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا: محبوبہ مفتی
?️ 5 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے
اپریل
ایرانی ایٹمی معاہدے سے نکلنے پروائٹ ہاؤس کی ٹرمپ پر کڑی تنقید
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کوایران کے جوہری معاہدے سے نکلنے
جنوری
دہشت گردی پاک چین دوستی پر حملہ ہے، چینی حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کراچی میں چینی شہریوں پر
اکتوبر
بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
مئی
اسرائیلی جنگ نے طلبہ اور نوجوانوں کے تعلیمی خواب چکنا چور کر دیے ہیں
?️ 12 اگست 2025اسرائیلی جنگ نے طلبہ اور نوجوانوں کے تعلیمی خواب چکنا چور کر
اگست