?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ دل ٹوٹنے کے بعد ہی انسان سیدھے راستے پر چلتا ہے انہوں نے ٹوٹے ہوئے دلوں کو ایک مشورہ دیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر اداکارہ رابعہ بٹ کی جانب سے ایک ٹاک شو میں شرکت کی گئی جس میں انہوں نے اپنی گہری باتوں سے نا صرف وہاں موجود دیگر فنکاروں کو متاثر کیا بلکہ اُن کے متاثر کُن جملے سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں جس پر مداح اُن کی دانائی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔شو کے دوران میزبان ندا یاسر کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ٹوٹے ہوئے دلوں کے لیے آپ کا کیا مشورہ ہے۔؟
جس کا جواب دیتے ہوئے رابعہ بٹ نے کہا کہ ’اس درد کے بعد خدا کس چیز سے نوازنے والا ہے ٹوٹے ہوئے دلوں کو اس کا اندازہ ہی نہیں، خدا جب آپ سے کچھ لیتا ہے تو اُس کے بدلے میں لازماً آپ کو بہت کچھ دیتا ہے کبھی یا تو سبق کی صورت میں یا دنیاوی کسی شے کی صورت میں لیکن آپ کو اجر ملتا ضرور ہے ۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ جو خلوص اور جو دعاؤں میں تڑپ آتی ہے وہ دل کے توٹنے کے بعد ہی آتی ہے بلکہ اس بات کی تو دعا مانگنی چاہیے کہ مجھے تکلیف ہو کیوں کہ دل ٹوٹنے کے بعد ہی تو انسان سیدھے رستے پر چلتا ہے۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، امن بحالی کی اہمیت پر زور
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے
جون
فلسطینی قیدی کی لرزہ خیز داستان؛ صیہونی جیلوں میں قیدیوں پر بدترین تشدد
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد
اکتوبر
کیا اوپیک پلس کے فیصلے سے سعودی عرب اور امارات کے تعلقات میں اختلافات پیدا ہوں گے؟
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: Arabi21 نیوز تجزیاتی ویب سائٹ نے برطانوی اخبارات گارڈین اور
اکتوبر
تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!
?️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس
جنوری
امریکی محکمہ خارجہ کے ملازم کو فلسطین کے بارے میں اپنے موقف پر کیا
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے اسرائیل اور فلسطین کے معاملات کے سینئر
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی ترک – امریکی شہری کے اہلخانہ کا امریکی حکام سے مطالبہ
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گولی لگنے سے
ستمبر
امریکہ کے ساتھ رابطے کے بارے میں روسی صدر کا اظہار خیال
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا
فروری
نجی شعبہ کی ترقی کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے . آئی ایم ایف
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات کے
اکتوبر