دردانہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کا گہرے دکھ کا اظہار

دردانہ کے انتقال پر شوبز ستاروں کا گہرے دکھ کا اظہار

?️

کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر پر عائشہ عمر، شگفتہ اعجاز، فاطمہ آفندی، بشریٰ انصاری، فیصل قریشی، عدنان صدیقی و دیگر شوبز ستاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے  دردانہ بٹ گزشتہ روز کورونا کے باعث انتقال کر گئیں، ان کی عمر 83 برس تھی۔انہیں ہسپتال منقل کیا گیا تھا جہاں وہ دو ہفتے وینٹی لیٹرپر تھیں۔

شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار دردانہ بٹ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغامات شیئر کررہے ہیں۔عائشہ عمر، شگفتہ اعجاز، فاطمہ آفندی، بشریٰ انصاری، فیصل قریشی، عدنان صدیقی و دیگر نے سوشل میڈیا پر خصوصی طور پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے پیغام شیئر کیا ہے۔

فیصل قریشی نے لکھا کہ ’دردانہ بٹ زندگی کے ہر شعبے میں شاندار رہی ہیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، اللہ دردانہ بٹ کے درجات بلند کرے، آمین۔‘سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’الوداع کرنا اتنا تکلیف دہ  ہوسکتا ہے اس کا کبھی اندازہ نہیں ہوا تھا،دردانہ ایک مضبوط خاتون تھیں جنہوں نے مشکل زندگی گزاری لیکن کبھی کمزوری نہیں دکھائی۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’دردانہ آپا ، اداکاری اور ماہر تعلیم کا ایک متاثر کن امتزاج تھیں، آپ کی ملین ڈالر مسکراہٹ نے ہم سب کو آپ کا مداح بنا دیا ہے۔ اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے! آمین۔سونیا حسین نے لکھا کہ دردانہ آپا ہماری انڈسٹری کا روشن ستارہ تھیں، اُن کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

عائشہ عمر نے دردانہ بٹ کیلئے جاری پیغام میں کہا کہ وہ ہر محفل کی جان ہوتی تھیں، ان کی سکھائے اور پڑھائے سبق ہمیشہ یاد رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا۔دردانہ بٹ کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی، انتظار شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ جنگ میں نیتن یاہو کا اصلی مقصد کیا ہے ؟

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: ارجنٹائن کی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اورسولا آستا نے مشرق

حماس: صہیونی حکومت جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواز تلاش کر رہی ہے

?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں: حماس تحریک نے صہیونی حکومت کے فوجی عہدیداروں کی طرف

ایران کے انتخابات کی پاکستان میں پھیلنے والی تصویر

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژه‌ای نے آج دوسرے لوگوں

وعدہ خلافی امریکہ کی ہمیشگی عادت

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:امریکی تاریخ پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس

انٹرپول کے اماراتی سربراہ کے خلاف تشدد کے الزام میں شکایت

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک وکیل نے متحدہ عرب امارات کےانٹرپول کے نئے سربراہ کے

صہیونی وزیر کا اسرئیلی قیدیوں کے متعلق اشتعال انگیز بیان

?️ 22 جولائی 2025صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی

منظم شیطانی مافیا(10) مشرق وسطیٰ سے برصغیر تک فساد کا مرکز

?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ریاض کی جانب سے مختلف ممالک کے سیاسی میدان میں فساد

صوبائی صحافی تحفظ بل اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائیگا، ناصر حسین شاہ

?️ 7 فروری 2021کراچی: {سچ خبریں} صوبائی صحافی تحفظ بل پر بولتے ہوئے صوبائی وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے