?️
ممبئی(سچ خبریں)معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے قرنطینہ سے جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بےبس بیٹی ہیں جو مشکل گھڑی میں اپنی والدہ کے ساتھ نہیں، ان کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔ مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرنے کی اپیل بھی کی۔
کورونا وائرس کا شکار حنا خان نے قرنطینہ سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ چہرے پر ماسک لگائے کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔حنا خان نے اپنی تصویروں کو جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک بےبس بیٹی ہوں کیونکہ میں اپنی ماں کو تسلّی دینے کے لیے اُن کے ساتھ موجود نہیں ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’اس مشکل میں میری ماں کو میری سب سے زیادہ ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے، میں اُن کے ساتھ نہیں۔اُنہوں نے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وقت صرف ہمارے لیے مشکل نہیں ہے بلکہ پوری دُنیا کے لوگوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔
حنا خان نے کہا کہ ’لوگ مجھے مضبوط کہتے ہیں اور میں ہو، میں ہمیشہ اپنے والد کی مضبوط بیٹی رہوں گی۔خیال رہے کہ حنا خان بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں اور اُنہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ بھی کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے بہت چیلنجنگ ہے کیونکہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر بھی اپنا لی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے، حنا خان جو کام کے سلسلے میں کشمیر میں تھیں والد کے انتقال کی خبر سن کر ممبئی روانہ ہو گئی تھیں۔حنا خان اپنے والد کے کافی قریب تھیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر بھی اپنے والد کے ساتھ خاص لمحوں کو شیئر کرتی رہتی تھیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی
صوبوں کے انتخابات پر از خود نوٹس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمراں اتحاد میں شامل تین جماعتوں نے سپریم کورٹ
فروری
دشمن اپنے خواب پورے نہیں کر سکے گا: انصار اللہ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے
اگست
سید عمار الحکیم نے مظاہرین سے قانون کی پابندی کرنے کی اپیل کی
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی قومی حکمت کے رہنما نے اپنے ایک پیغام
اگست
دفترخارجہ کی چینی سفیر کی طلبی اور احتجاج کی تردید
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفترخارجہ نے سیکیورٹی صورتحال پر چینی
اکتوبر
جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی
جولائی
ہمارا مقصد ایران کو ستانا ہے:صیہونی حکومت
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک ذریعے نے اپنے مبینہ بیانات میں ایران
فروری
بائیڈن کے لیے مشرق وسطیٰ کے سفر سے پانچ پیغامات
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: مغربی ایشیا کے اپنے پہلے دورے میں، امریکہ کے 46
اگست