?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ حمیرا اصغر اور عائشہ خان کی تنہائی میں ہوئی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات انسان کو اپنی آخری گھڑی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
حال ہی میں فردوس جمال نے ’آر ٹی ایس وِد 24 پلس‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر اور اداکارہ عائشہ خان کی المناک موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کی خبر سن کر دل بہت غمزدہ ہو گیا تھا، خاص طور پر یہ جان کر کہ ان کے آخری وقت میں کوئی ان کے پاس موجود نہ تھا۔
اداکار نے کہا کہ عام طور پر اگر کوئی مر جائے تو ہم اسے سانحہ نہیں کہتے، کیونکہ موت ایک فطری عمل ہے، ہم سب نے مرنا ہے، صرف اللہ ہی ہمیشہ باقی رہنے والا ہے، مٹی کو مٹی میں ملنا ہے، انسان کو واپس جانا ہے، یہ قدرتی عمل ہے، لیکن اس طرح کی واپسی انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔
فردوس جمال کا کہنا تھا کہ جس انداز میں یہ واقعات پیش آئے وہ افسوسناک ہے، ان واقعات نے دل کو بے چین کر دیا ہے اور دل میں یہی خیال آ رہا ہے کہ معلوم نہیں جب ان کی موت ہوگی تو ان کے پاس کوئی ہوگا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسان کی اہمیت اس وقت تک ہوتی ہے جب تک لوگوں کی نگاہوں میں اس کی کوئی وقعت باقی ہو، جیسے ہی وہ وقعت ختم ہو جائے انسان اپنی قدر کھو دیتا ہے۔
ان کے مطابق جب تک انسان دوسروں کو فائدہ پہنچاتا ہے، تب تک اس کی قدر کی جاتی ہے، لیکن جیسے ہی وہ فائدہ دینا بند کر دے، اس کی اہمیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ اب دور بہت بدل چکا ہے، اب انسان کے خونی رشتے بھی یہ دیکھتے ہیں کہ یہ شخص ہمیں کیا فائدہ پہنچا رہا ہے، اگر آپ گھر میں کچھ نہیں کرتے تو گھروالوں کا رویہ آپ کے ساتھ بدل جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا انسان بہت زیادہ مادیت پسند ہو گیا ہے، اب وہ ہر شخص کو صرف اس نظر سے دیکھتا ہے کہ وہ ہمیں کیا فائدہ دے سکتا ہے، اگر کسی شخص سے انہیں کوئی فائدہ نہ ہو تو وہ اسے دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔
فردوس جمال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوچ اور رویہ بہت منفی ہو چکے ہیں، ہم اتنے مادیت پرست ہو گئے ہیں کہ کسی کی تعریف میں دو بول کہنا بھی ہمیں گراں گزرتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاشیں ان کی موت کے کئی دن بعد ان کے گھروں سے ملی تھیں۔
20 جون کو عائشہ خان کی ایک ہفتے پرانی لاش ان کے فلیٹ سے ملی، جب کہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش گزشتہ ہفتے ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔


مشہور خبریں۔
کیا مغربی ایشیا کی جغرافیائی سیاست بدل رہی ہے؟
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل
جنوری
صیہونی میڈیا کا یمنی میزائل طاقت کا اعتراف
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے یمن کی عسکری قوت، خاص طور
دسمبر
پاکستان سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ احسن اقبال
?️ 1 جون 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان
جون
زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ
?️ 6 نومبر 2025زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ امریکی شہر نیویارک کے
نومبر
ترکی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی راہ پر
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:مشرقی بحیرہ روم میں معاشی بدحالی اور تنہائی نے ترکی کو
مئی
مزاحمت کا پرچم بلند رہے گا : شیخ محمد یزبک
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ
فروری
اسرائیلی فوج کو جنگی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ؛ عبرانی اخبار کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ایک معروف عبرانی روزنامے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
نومبر
وفاقی حکومت متنازع کینال منصوبے سے فوری دستبرداری کا اعلان کرے، نثارکھوڑو کا مطالبہ
?️ 29 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے
دسمبر