🗓️
سچ خبریں: بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے شوہر پر ہونے والے حملے کے بعد اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرواتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’جارحانہ‘ ہونے کے باوجود حملہ آور نے گھر سے ایک چیز تک نہ اٹھائی۔
سیف علی خان پر 16 جنوری کی رات دیر گئے گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے چاقو سے حملہ کردیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
سیف علی خان کو ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی اور ابھی تک وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت بدستور بہتری کی جانب گامزن ہے۔
شوہر پر ہونے والے حملے کے بعد کرینہ کپور نے پولیس کو اپنا پہلا بیان 17 جنوری کو ریکارڈ کروایا، جس کی اب کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ حملہ آور انتہائی ’جارحانہ‘ انداز میں تھے لیکن اس باوجود انہوں نے گھر سے کوئی چیز تک نہ اٹھائی۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر میں زیورات سمیت دیگر قیمتی چیزیں موجود تھیں، جنہیں حملہ آور آسانی سے اٹھا سکتا تھا لیکن اس نے کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا حملے کے بعد وہ بچوں سمیت حفاظت کی خاطر بہن کرشما کپور کے گھر چلی گئیں جو کہ ان کے گھر سے بالائی منزل پر موجود ہے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کا گھر مذکورہ عمارت کے گیارہویں فلور پر ہے، پہلے کہ اطلاعات آئی تھیں کہ ان کا گھر ساتویں منزل پر ہے۔
اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کرینہ کپور نے 17 جنوری کو اپنی رہائش گاہ پر پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا، اس دوران پولیس کے اعلیٰ افسران وہاں موجود تھے۔
پولیس نے سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد گزشتہ تین میں ان کے ملازمین اور بیوی کرینہ کپور سمیت مجموعی طور پر 30 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں، تاہم تاحال پولیس کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔
بھارتی میڈیا نے 17 جنوری کو خبروں میں بتایا تھا کہ پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، تاہم بعد ازاں پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کی خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا۔
پولیس نے اداکار پر حملے کی تفتیش اور حملہ آور کی گرفتاری کے لیے جاسوس افسران کی ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 20 سے زائد ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں لیکن اس باوجود پولیس کو تین دن میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔
مشہور خبریں۔
اکثر امریکیوں کا خیال ہے کہ ان کے ملک میں جمہوریت داؤ پر ہے
🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: نصف سے زیادہ امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں
جنوری
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 503 پوائنٹس کی کمی
🗓️ 9 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شیئرز
جنوری
صیہونی میڈیا کا سعودی مخالف موقف
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے ایک تجزیے میں امریکی حکومت اور صیہونی
اکتوبر
غزہ استقامت کے کمانڈروں کے قتل کا منصوبہ ناکام: صہیونی تجزیہ نگار
🗓️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے متفقہ طور پر
مئی
سوئٹزرلینڈ میں صہیونی مخالف مظاہرہ
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جھنڈے اور بینرز اٹھائے
اگست
ہمسایہ ممالک سے سبزیوں کی درآمد کے بعد قیمتوں میں کمی
🗓️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں
ستمبر
ہم لبنان میں خانہ جنگی میں کبھی داخل نہیں ہوں گے: حزب اللہ
🗓️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے زور دے
اکتوبر
خطے میں امن کی واپسی کا واحد راستہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ
🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا
اپریل