?️
لاہور: (سچ خبریں) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قصور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے امدادی سامان اور میڈیکل رضاکار فراہم کرنے کی اپیل کی تاکہ وہاں انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا جا سکے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو فوری طور پر خوراک، کپڑوں، بستر اور ادویات کی ضرورت ہے، جب کہ سردیوں میں جیکٹس اور کمبل بھی ناگزیر ہوں گے۔
انہوں نے ڈاکٹروں کو دعوت دی کہ وہ متاثرہ علاقے میں کیمپ لگائیں، جہاں لوگ ملیریا جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
علاقے کے مویشیوں کی حالت پر روشنی ڈالتے ہوئے حدیقہ کیانی نے کہا کہ زیادہ تر مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں، جس سے لوگ اپنے قیمتی اثاثوں اور روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور جو مویشی باقی بچے ہیں، انہیں چارہ، ادویات اور ویٹرنری کیئر کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عطیات لاہور کے ڈولمن مال میں ان کی ٹیم کے قائم کردہ کلیکشن پوائنٹ پر جمع کروائے جا سکتے ہیں، جو مال کے داخلی دروازہ نمبر 2 پر قائم ہے اور وہاں نقد رقم اور سامان دونوں وصول کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر کلیکشن پوائنٹس لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم، شیخوپورہ کے سرکٹ ہاؤس، قصور کے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول اور ننکانہ صاحب کے گورنمنٹ گورو نانک کالج میں قائم کیے گئے ہیں، جو عطیہ دہندگان ذاتی طور پر نہیں پہنچ سکتے وہ آرمی ریلیف فنڈ فار فلڈ ایفیکٹیز میں بینک ٹرانسفر کے ذریعے عطیات بھیج سکتے ہیں۔
گلوکارہ پہلی بار سیلابی امدادی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہیں، وہ 2022 کے ہولناک سیلاب کے دوران بھی وسیلہ راہ مہم کے تحت متاثرہ دیہاتوں کو نہ صرف فوری امداد فراہم کر چکی ہیں بلکہ انہوں نے مستقل بحالی کے منصوبے بھی شروع کیے تھے۔
رواں سال سیلاب نے ملک کے بڑے حصے کو متاثر کیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک پاکستان میں مون سون کے واقعات کے باعث 910 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 6 ہزار 180 مویشی بہہ گئے ہیں اور 7 ہزار 850 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 3 ہزار 211 مکانات تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے اور 5 ہزار 460 مویشی بہہ گئے، جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی اسی طرح جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
شمالی پاکستان میں تباہی مچانے کے بعد اب سیلاب پنجاب کو نشانہ بنا رہے ہیں، جہاں 41 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اسے صوبے کی تاریخ کا بدترین سیلاب قرار دیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے بعد یہ سیلاب سندھ میں داخل ہونے کی توقع ہے، جہاں پہلے ہی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے نشیبی علاقوں سے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
حدیقہ کیانی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر تنظیمیں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں سرگرم تنظیموں کی فہرستیں بھی مرتب کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ یوکرین رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا؛ وجہ ؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: پیٹ ہیگن، امریکی سیکریٹری دفاع، اس ہفتے منعقد ہونے والے
جون
پاکستان میں سوا کروڑ لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں، ملالہ یوسفزئی
?️ 12 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا
جنوری
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل جمعہ کی صبح اسلام
دسمبر
عراق اور امریکہ کے مذاکرات کے موقع پر سعودی چینل کی ایران کے خلاف جھوٹی خبریں
?️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:عراق سے امریکی فوجی انخلا کے سلسلہ میں بغداد – واشنگٹن
جولائی
متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کا ہدرموت میں خود کو دوبارہ قائم کرنے کے بارے میں مبہم بیان
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: جنوبی عبوری کونسل نے حضرموت میں اپنے عناصر کو دوبارہ
یمنی بحران سیاسی طور پرحل ہونا چاہیے: خلیج تعاون کونسل
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ یہ
مارچ
لاہور: خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو بری کردیا
?️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیشل کورٹ لاہور سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف
جولائی
بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب
?️ 29 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق
فروری