?️
لاہور: (سچ خبریں) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قصور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے امدادی سامان اور میڈیکل رضاکار فراہم کرنے کی اپیل کی تاکہ وہاں انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا جا سکے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو فوری طور پر خوراک، کپڑوں، بستر اور ادویات کی ضرورت ہے، جب کہ سردیوں میں جیکٹس اور کمبل بھی ناگزیر ہوں گے۔
انہوں نے ڈاکٹروں کو دعوت دی کہ وہ متاثرہ علاقے میں کیمپ لگائیں، جہاں لوگ ملیریا جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
علاقے کے مویشیوں کی حالت پر روشنی ڈالتے ہوئے حدیقہ کیانی نے کہا کہ زیادہ تر مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں، جس سے لوگ اپنے قیمتی اثاثوں اور روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور جو مویشی باقی بچے ہیں، انہیں چارہ، ادویات اور ویٹرنری کیئر کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عطیات لاہور کے ڈولمن مال میں ان کی ٹیم کے قائم کردہ کلیکشن پوائنٹ پر جمع کروائے جا سکتے ہیں، جو مال کے داخلی دروازہ نمبر 2 پر قائم ہے اور وہاں نقد رقم اور سامان دونوں وصول کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر کلیکشن پوائنٹس لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم، شیخوپورہ کے سرکٹ ہاؤس، قصور کے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول اور ننکانہ صاحب کے گورنمنٹ گورو نانک کالج میں قائم کیے گئے ہیں، جو عطیہ دہندگان ذاتی طور پر نہیں پہنچ سکتے وہ آرمی ریلیف فنڈ فار فلڈ ایفیکٹیز میں بینک ٹرانسفر کے ذریعے عطیات بھیج سکتے ہیں۔
گلوکارہ پہلی بار سیلابی امدادی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہیں، وہ 2022 کے ہولناک سیلاب کے دوران بھی وسیلہ راہ مہم کے تحت متاثرہ دیہاتوں کو نہ صرف فوری امداد فراہم کر چکی ہیں بلکہ انہوں نے مستقل بحالی کے منصوبے بھی شروع کیے تھے۔
رواں سال سیلاب نے ملک کے بڑے حصے کو متاثر کیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک پاکستان میں مون سون کے واقعات کے باعث 910 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 6 ہزار 180 مویشی بہہ گئے ہیں اور 7 ہزار 850 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 3 ہزار 211 مکانات تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے اور 5 ہزار 460 مویشی بہہ گئے، جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی اسی طرح جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
شمالی پاکستان میں تباہی مچانے کے بعد اب سیلاب پنجاب کو نشانہ بنا رہے ہیں، جہاں 41 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اسے صوبے کی تاریخ کا بدترین سیلاب قرار دیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے بعد یہ سیلاب سندھ میں داخل ہونے کی توقع ہے، جہاں پہلے ہی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے نشیبی علاقوں سے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
حدیقہ کیانی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر تنظیمیں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں سرگرم تنظیموں کی فہرستیں بھی مرتب کی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کیلئے چین سے مدد مانگ لی
?️ 10 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے
مئی
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر، 10 منٹ میں 4 بل منظور
?️ 24 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سوا گھنٹے کی
جنوری
پاکستان کو پولیوفری ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے: فیصل سلطان
?️ 7 اگست 2021چمن (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان پولیو
اگست
اسد عمر کا اہم بیان، آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے
دسمبر
مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں شکست کے بعد صیہونی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 17.4 فیصد تک پہنچ گئی: سرکاری رپورٹ
?️ 30 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) ایک نئی سرکاری رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت
جون
Japan probe finds more universities discriminated against women
?️ 9 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اسرائیل میں سماجی اور اقتصادی بحران
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: 7 اکتوبر کی جنگ تل ابیب کے لیے بھاری قیمت
دسمبر