🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عمیر رانا نے کہا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ اب تک اپنی جڑواں بیٹیوں کی موت کو نہیں بھلا پائے اور نہ ہی وہ زندگی بھر اس واقعے کو بھلا سکیں گے۔
حال ہی میں عمیر رانا نے عفت عمر کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی جڑواں بیٹیوں کی موت سے متعلق کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سمیت پورا خاندان خوش تھا کہ ان کے ہاں بیٹیوں کی پیدائش ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ ٹھیک جا رہا تھا لیکن آخری ہفتوں میں پیچیدگیاں ہوئیں، جس سے وہ اپنی بچیوں سے محروم ہوگئے۔
اداکار کے مطابق ان کی اہلیہ کو دوران حمل خطرناک قسم کا یورینری ٹریکٹ انفیکشن (یو ٹی آئی) ہوگیا تھا جو کہ ایک لحاظ سے آخری اسٹیج تک پہنچ چکا تھا، جس وجہ سے پیچیدگیاں ہوئیں اور ان کی جڑواں بیٹیاں پیدائش کے وقت ہی دنیا سے چل بسیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور والد انہوں نے پھر بھی بیٹیوں کو دیکھا، ان کی تدفین کروائی لیکن ان کی اہلیہ بطور والدہ کچھ نہیں کرپائیں، انہیں کتنی تکلیف ہوئی ہوگی اور وہ آج تک کس کرب سے گزر رہی ہوگی؟
عمیر رانا پہلے بھی متعدد انٹرویوز میں اپنی جڑواں بیٹیوں کی موت سے متعلق بات کر چکے ہیں، ان کی جڑواں بیٹیوں کا انتقال 2012 میں ہوا تھا۔
عمیر رانا نے 2003 میں مائرہ رانا سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔
مشہور خبریں۔
موساد کے منی لانڈرنگ اور فنانسنگ نیٹ ورک پر سائبر حملہ
🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: حنظلہ سائبر گروپ نے آج اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت
نومبر
سعد رضوی کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 4 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں ) لاہورہائی کورٹ نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے
نومبر
سندھ: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری
🗓️ 15 جون 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری
جون
چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی
🗓️ 31 مارچ 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں) چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں
مارچ
عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
🗓️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب
ستمبر
انشااللہ کل فتح ہماری ہوگی ،سینیٹ ہماری آواز ہے، عمران خان
🗓️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا ظہرانے میں خطاب ان کا
مارچ
غزہ کے بارے میں یمنی انصاراللہ کا تازہ ترین موقف
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے صیہونی حکومت
نومبر
سنوار کے انتخاب پر امریکی اور صہیونی میڈیا کا ردعمل
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی جانب سے یحییٰ سنوار کو شہید اسماعیل
اگست