?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے نور مقدم قتل کیس کے فیصلے پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف تو مل گیا ہے لیکن ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔
ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نور مقدم کیس میں عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ ’ابھی انصاف مل گیا ہے لیکن ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُنہیں امید ہے کہ ہماری عدلیہ، ہماری پولیس اور ہمارے لوگ پاکستان کو ہماری لڑکیوں کے لیے محفوظ بنائیں گے‘۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کو مزید سزائیں سناتے ہوئے مقتولہ نور مقدم سے جنسی زیادتی پر 25 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 364 کے تحت 10 سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب پاکستانی اداکارہ زارا نور کا نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کے بعد عدالتی نظام پر اعتماد بحال ہوگیا۔نور مقدم قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں زارا نور عباس نے کہا کہ عدالتی نظام پر میرا اعتماد بحال ہو گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی اڑان رک نہ سکی
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری
جولائی
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے کی مدت میں توسیع دینے پر غور
?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے
مارچ
سعودی عرب میں درجنوں قیدیوں کا نامعلوم انجام
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کی تنظیم سندھ نے سعودی حکام کی جیلوں
جنوری
لاہور ہائیکورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم
?️ 18 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
حکومت جولانی نے صہیونی صحافی کی دھمکی کے بعد حلب میں طوفان الاقصی تقریب منسوخ کر دی
?️ 14 نومبر 2025 حکومت جولانی نے صہیونی صحافی کی دھمکی کے بعد حلب میں
نومبر
رواں مالی سال حکومت پر بینکوں کا قرضہ 2 ہزار 700 ارب روپے تک پہنچ گیا
?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران
مئی
بغداد میں13دہشتگرد گرفتار
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انٹیلی جنس اورسکیورٹی ایجنسی نےاس ملک کے دارالحکومت بغداد میں
فروری
سعودی عرب کی یمن جنگ میں امریکہ سے امداد طلب
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے دباؤ میں ہونے کی وجہ
اکتوبر