بیٹیاں والدین کو بیٹوں سے زیادہ سمجھتی ہیں، اللہ کا شکر ہے بیٹی ملی، اسما عباس

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ بیٹیاں والدین کو بیٹوں سے زیادہ اچھے سے سمجھتی ہیں اور وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی ملی۔

اسما عباس نے حال ہی میں بیٹی زارا نور عباس کے ہمراہ ’دی مدرہوڈ پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے یہ سیکھا کہ کسی بھی معاملے میں فوری ردعمل نہیں دینا چاہیے بلکہ اس وقت خاموش رہنا چاہیے اور بعد میں تسلی سے بات کرنی چاہیے۔

ان کے مطابق ان میں برداشت بہت زیادہ ہے اور یہ عادت انہیں اپنے والدین سے ملی ہے، تاہم ان کی بیٹی زارا ذرا جذباتی ہے اور فوراً ردعمل دے دیتی ہے لیکن جب سے زارا کی بیٹی ہوئی ہے، اس میں بھی صبر اور برداشت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بچے والدین سے سیکھتے ہیں بلکہ والدین بھی بچوں سے سیکھتے ہیں، انہوں نے بیٹی زارا سے یہ سیکھا کہ انسان کو حد سے زیادہ صبر بھی نہیں کرنا چاہیے۔

اسما عباس نے مزید کہا کہ پہلے وہ زارا کا ہاتھ پکڑ کر چلتی تھیں اور اب زارا ان کا ہاتھ پکڑ کر چلتی ہے اور انہیں ہمیشہ انتظار رہتا ہے کہ کب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ باہر جائیں گی۔

اسما عباس نے بتایا کہ چند دن قبل وہ اپنے والدین اور بہن کو یاد کرکے افسردہ اور جذباتی ہوگئیں، جس پر زارا نے ان کی بات تسلی سے سنی اور فوراً انہیں ڈانس کلاس لے گئی تاکہ ان کے شوق کے ذریعے انہیں خوش کیا جا سکے، جس کے بعد انہوں نے ڈانس ویڈیو بھی ریکارڈ کروائی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک بیٹی ماں کو سمجھ سکتی ہے، بیٹا ویسے نہیں سمجھ سکتا، بیٹا زیادہ سے زیادہ خوش کرنے کے لیے ڈنر پر لے جائے گا، لانگ ڈرائیو پر لے جائے گا یا پھر حوصلہ افزائی کے چند الفاظ کہہ دے گا، یہی وجہ ہے کہ بیٹیاں اپنی ماں کو بہتر انداز سے سمجھتی ہیں اور وہ شکر گزار ہیں کہ اللہ نے انہیں ایک بیٹی عطا کی۔

اسما عباس نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹوں سے بھی بہت محبت کرتی ہیں جو بہت اچھے بچے ہیں، لیکن بیٹی انہیں زیادہ بہتر طریقے سے سمجھتی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور نظرانداز نہ کیے جانے والے تعلقات

?️ 5 ستمبر 2025 اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور

سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو جوابی خط

?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد

سیلاب متاثرین کو فوری امدادی رقم ادا کی جائے۔ علی امین گنڈاپور

?️ 19 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو

وزیر اعظم نے عرب ممالک کے اعلی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ، سعودی ولی عہد محمد بن

سعودی عرب کی ایک بار پھر شمالی یمن کے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر پر بمباری

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے شمالی یمن میں مواصلات اور ٹیلی کمیونیکیشن کے

صیہونیت کی حمایت میں تراس کے بیانات جرم کا تسلسل ہیں: حماس

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:    تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زھری نے برطانوی

کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت ہے

?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے ویکسین لگوانے کے لئے  صرف

عرب لیگ نے صہیونیوں کے ہاتھوں 223 فلسطینیوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:    فلسطینی قوم اور ان کے مقدس املاک کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے