’بھارت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ میرے ڈرامے کی کاپی ہے‘

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما و فلم لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اب وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہے جب کہ بولی وڈ کی مشہور فلم ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ ان کے ڈرامے کی کاپی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ’آر این این‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ہنی ٹریپ کیس میں ملزمان کو سزا ملنے پر اظہار اطمینان بھی کیا۔

پروگرام کے دوران انہوں نے پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ انڈیا میں بھی کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالوں سے ان کا اصول رہا ہے کہ وہ بھارت میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے متعدد پیش کشیں مسترد کیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

ان کے مطابق انہوں نے اپنے ملک پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ غلط کیا گیا، جس کے بعد اب میں حب الوطنی کم ہوچکی۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے اغوا اور خود پر تشدد کے ہنی ٹریپ کیس کو جواز بناکر بھارت میں کام کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی وہ اس لیے بھارت میں کام کرنے کے لیے راضی نہیں ہوتے تھے، کیوں کہ وہاں ہمارے لوگوں اور ہیروز کی عزت نہیں کی جاتی۔

ان کے مطابق چوں کہ وہاں پاکستانی ٹی وی چینلز نہیں چلتے، اس لیے وہاں کے زیادہ تر لوگ پاکستانی اداکاروں کو نہیں جانتے لیکن پاکستان میں بھارت کی فلمیں چلتی اور دیکھی جاتی ہیں، اس لیے یہاں کے لوگ وہاں کے اداکاروں کو جانتے ہیں۔

ڈراما نگار نے کہا کہ وہاں کے اداکار یہاں آتے ہیں تو پاکستانی میڈیا پاگلوں کی طرح ان کے پیچھے دوڑتا ہے جب کہ پاکستانی اداکار کو بھارت میں جاکر اپنا تعارف کروانا پڑتا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے بھارت کی منفی باتیں گنوانے کے باوجود اب وہاں کام کرنے کا اعلان کیا اور دلیل دی کہ انہیں اغوا کرکے مارنے کی کوشش کی گئی، جس وجہ سے اب وہ بھارت میں بھی کام کریں گے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھارتی فلم سازوں نے موسیقار استاد امانت علی خان سے ان کے 1999 کے مقبول ڈرامے ’بوٹا ان ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ کی سی ڈی منگوائی، جس کے بعد ان کے مذکورہ ڈرامے کی کاپی کرکے فلم ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ بنائی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ کی پوری کہانی ان کے ڈرامے کی کاپی نہیں تھی لیکن فلم کا مرکزی کردار ان کے ڈرامے کے مرکزی کردار فیصل قریشی کی کاپی تھا۔

خیال رہے کہ ’بوٹا ان ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہوا تھا، اسے اچھوتی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تھا، ڈرامے میں فیصل قریشی کا کردار ’بوٹا‘ کا ہوتا ہے جو سادہ اور عام دیہاتی کردار ہوتا ہے جو شہر کی لڑکی سے پیار کر بیٹھتا ہے۔

’جس دیش میں گنگا رہتی ہے‘ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں گووندا نے ’گنگا‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جو کہ دیہاتی ہوتا ہے لیکن شہر منتقل ہونے کے بعد مسائل کا سامنا کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

طائف میں سعودی امریکی فوجی مذاکرات

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:  سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک

دہشت گردوں کے ہاتھوں 13 شامی شہریوں کا قتل

🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حمص کے نواحی علاقے میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں

آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کردیا

🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل

مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت پسندوں کے گھروں پر بھارتی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری

🗓️ 24 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی

یاسر حسین نے نوشین شاہ کو  بہترین اداکارہ قرار دے دیا

🗓️ 21 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر

حکومت بھیجنے کی تیاری مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، فواد چوہدری

🗓️ 3 اگست 2022اسلام آباد: ( سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چوہدری نے

الحشد الشعبی کا اربعین زائرین کے خلاف داعشی منصوبہ ناکام

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ

فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، اسحٰق ڈار

🗓️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے