?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے وہ کئی بار اپنی بیمار والدہ سے اپنی بہن سنبل بن کر بات کرنے پر مجبور ہوئی ہیں، ان کی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں ان کی والدہ کو علم نہیں ہے۔وہ رواں سال کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔
بشریٰ انصاری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کئی بار ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی بیمار والدہ کے فون پر اپنی بہن سنبل بن کر بات کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’ان کی والدہ کافی عرصے سےبہت بیمار ہیں اور بستر پر ہیں اس لیے ہم نے انہیں سنبل کے انتقال کے بارے میں کچھ نہیں بتایا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ہم نے انہیں بتایا کہ سنبل سان فرانسسکو گئی ہے اور کورونا کی وجہ سے وہاں سے کوئی فلائٹ پاکستان نہیں آرہی ہے‘۔بشریٰ انصاری نے بتایا کہ’وہ یہ برداشت نہیں کرسکیں گی اور اگر وہ بچ بھی گئیں تو ہم اس تکلیف کو نہیں دیکھ پائیں گے جس سے وہ گزریں گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ وہ کافی حد تک اپنی بہن سنبل جیسی لگتی ہیں اس لیے وہ اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر کال کرتی ہیں اور ظاہر کرتی ہیں کہ وہ امریکہ سے بات کر رہی ہیں‘۔انہوں نے والدہ کے بارے میں مزید بتایا کہ’ ایک دن ان کی اٹینڈنٹ نے اداکارہ کو فون کیا کہ وہ سنبل سے بات کرنے پر بضد ہے اس لیے اب وہ والدہ سے سنبل بن کر بات کرتی ہیں‘۔
خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کا رواں سال مئی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال ہوگیاتھا۔ اداکارہ سنبل شاہد ڈرامہ سیریل’ٹاکے کی آئے گی بارات‘، ’پانی جیسا پیار‘، ’دیکھو چاند آیا‘ اور مزید کئی مشہور ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں۔


مشہور خبریں۔
کیا تل ابیب کے مٹی میں ملنے کا وقت آ چکا ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سویرے
اکتوبر
امریکی وزیر دفاع کا جنرلز کو ویرجینیا بلانے کا مقصد کیا ہے؟
?️ 28 ستمبر 2025امریکی وزیر دفاع کا جنرلز کو ویرجینیا بلانے کا مقصد کیا ہے؟
ستمبر
صیہونی کابینہ تباہی سے ایک قدم کے فاصلہ پر
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:نفتالی بینیٹ کی اتحادی کابینہ ایک نمائندے کے جانے کی وجہ
جون
اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش، پارلیمانی وفد کا 2 روزہ دورہ مکمل
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز
جون
داعشی عناصر ایک بار پھر الحشد الشعبی کے آہنی پنجوں میں
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی حفاظتی کارروائیوں
مارچ
اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خیال سراب میں بدل گیا:رائے الیوم
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران اور سعودی
اپریل
نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر
جون
شام میں امریکی فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے جنوب مشرقی شام میں التنف کے
دسمبر