?️
ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے باحجاب طالبہ مسکان کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے باحجاب لڑکی کو اس طرح ہراساں کرنا شرم کا مقام ہے۔ مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
جاوید اختر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں کبھی بھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ’ اس سب کے باوجود مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، اگرچہ وہ اس میں ناکام رہے لیکن کیا یہ ’مردانگی‘ ہے؟ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔
یاد رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔اس واقعے پر دنیا بھر میں مختلف انداز سے تبصرے اور تجزیے کئے جارہے ہیں، بھارت میں بھی اس پر بحث تیز ہوگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ناکامی کی تین اہم وجوہات
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان نے خطے اور دنیا میں جو بھی میدانی
جنوری
مغربی پٹی میں صیہونی دہشتگردوں کی یلغار؛ حماس کے دو لیڈر گرفتار
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح مغربی کنارے پر چھاپہ مارا
فروری
لبنان کے شہر الخیام پر قبضہ کرنے میں اسرائیلی فوج ناکام
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیں گذشتہ چند دنوں سے
نومبر
روسی حملہ یوکرین کی جنگ کو قابو سے باہر کر سکتا ہے: ٹرمپ ایلچی
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کیث
ستمبر
سعودی حکومت کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ رویے کے حماس ریاض تعلقات پر اثرات
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ مسئلۂ فلسطین کی
اگست
سوریہ میں امریکی اڈے پر ایک اور حملہ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج بدھ کو شام کے دیرالزور
جنوری
طالبان سے خواتین کے کام کی ممانعت پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، سوئٹزرلینڈ،
دسمبر
جرمنی میں توانائی کی بچت کے لیے سخت قوانین نافذ
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:جرمن وفاقی حکومت نے یوکرین میں جنگ اور روس سے سپلائی
اگست