?️
کراچی (سچ خبریں) خوبرو اور معروف اداکارہ ایمن خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے انہوں نے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، انہیں کیریئر میں انسٹاگرام نےبہت مدد دی ہے انسٹاگرام پر عائزہ خان کے بعد ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔
ایمن خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 9 ملین یعنی 90 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کے بعد ایمن خان پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
ایمن خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور اُن کے چاہنے والے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی رکھتے ہیں، اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنی تصاویر اور اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔
ایمن اس چیز کا متعدد بار تذکرہ کر چکی ہیں کہ انہیں کیریئر میں انسٹاگرام نے بہت مدد دی ہے۔واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال کرتی ہیں۔
شوبز ستاروں کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لگایا جاسکتا ہے، جسے ہر گزرتے دن کے ساتھ پرستاروں کی بڑی تعداد فالو کر رہی ہے۔دوسری جانب ایمن خان کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے 2012 کے ڈرامے ’محبت بھاڑ میں جائے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔
وہ ’من مائل‘، ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘، ’گھر تتلی کا پر‘، ’عشق تماشا‘ اور ’باندی‘ جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ایمن 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اُن کی ایک بیٹی امل ہے، فی الحال ایمن نے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے مسترد کردیے
?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے
جنوری
مخصوص نشستوں پر کامیاب 76 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے
مئی
بن گوئر مسجد اقصیٰ سے متعلق اختیارات سے محروم
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے ایک متنازعہ فیصلے میں مسجد
فروری
جنگ میں یوکرینی فوج کی حالت،وائٹ ہاؤس کیا کہتا ہے؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے
جولائی
یورپین سخت سردی کے منتظر رہیں: بریل
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بریل
ستمبر
فرانس میں حکومت کے گرنے کے بعد سیاسی بحران کے شدت اختیار کرنے کے داخلی و خارجی اثرات
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: این ٹی وی کی ایک رپورٹ میں فرانس میں سیاسی
ستمبر
اقوام متحدہ کا اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ غزہ میں امداد تقسیم کرنے سے انکار
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اسرائیل اور امریکی کمپنیوں کے ساتھ مل
مئی
فی الحال جنگجوؤں کو یوکرین بھیجنا صحیح طریقہ نہیں ہے: انگلینڈ
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے کہا کہ ملکی حکومت نے
فروری