?️
کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ در فشاں سلیم نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسی فلم میں کام نہیں کر سکتیں جس میں خواتین کو قابل اعتراض کرداروں میں دکھایا جائے یا فلموں میں ضرورت نہ ہونے کے باوجود آئٹم سانگ شامل کیے جائیں۔
در فشاں سلیم نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں ڈراموں سے قبل فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد پروڈکشن ہائوس چلاتے ہیں، ان کا میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے گہرا تعلق ہے اور اداکار کاشف محمود ان کے والد کے بہترین دوست ہیں، جن کی مدد سے انہوں نے پہلی بار آڈیشن دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آڈیشن دینے کے ایک ماہ بعد انہیں ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے 2020 میں ڈراما دلربا سے کیریئر کا آغاز کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا پہلے ہی ڈرامے کی چند قسطیں نشر ہونے کے بعد ہی انہیں متعدد ڈراموں میں مرکزی کرداروں کی پیش کش ہوئی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ انہیں لگا کہ اداکار ایک وقت میں صرف ایک ہی ڈرامے میں کام کرنے کا پابند ہوتا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ڈراما انڈسٹری میں آنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور پہلے ہی آڈیشن کے بعد انہیں کام ملا اور بعد میں انہوں نے آڈیشن دیے تو انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈراموں سے قبل فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے ایک فلم سائن بھی کرلی تھی لیکن بعد ازاں انہوں نے اس میں کام نہیں کیا اور فلم ریلیز ہونے کے بعد انہوں نے شکر ادا کیا کہ انہوں نے فلم میں کام نہیں کیا۔
در فشاں سلیم نے مذکورہ فلم کا نام نہیں بتایا، ساتھ ہی انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک اور فلم سائن کر رکھی ہے لیکن انہوں ںے اس کا بھی نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کب تک ریلیز ہوگی۔
اداکارہ کا فلموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایسی کسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتیں جس میں خواتین کو قابل اعتراض کرداروں میں دکھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ فلموں میں آئٹم سانگس بھی نہیں ہونے چاہئیے اور ان کی خواہش ہے کہ فلموں میں بھی اپنے سماج کی کہانیوں کو پیش کریں۔
در فشاں سلیم نے واضح کیا کہ وہ فلموں میں گانوں اور ڈانس کے خلاف نہیں، وہ خود بھی کتھک ڈانسر ہیں لیکن وہ کسی صورت میں آئٹم سانگ کی حمایت نہیں کریں گی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور برطانیہ کا یوکرین کے لیے فوری فوجی امداد کا منصوبہ
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کییف کے دورے کے
ستمبر
چین نے کھل کر ایران کے جوہری حق کی حمایت کر دی
?️ 5 فروری 2026چین نے کھل کر ایران کے جوہری حق کی حمایت کر دی
فروری
گوگل کروم کے لیے خطرہ، اوپن اے آئی نے جدید اے آئی ویب براؤزر متعارف کرادیا
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے مشہور
اکتوبر
، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم
جولائی
افغانستان میں کوئی حکومت نہیں:یورپی یونین
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:تاشقند اجلاس میں موجود یورپی یونین کے نمائندے کا کہنا ہے
جولائی
فرانس میں انقلابی نوجوان کیا کر رہے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی پولیس کو حال ہی میں فرانسیسی مظاہرین کے ساتھ پرتشدد
جولائی
ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں:امریکی عہدیدار
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اعلیٰ عہدیدار نے چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے
مئی
حماس نے مغربی کنارے میں مزاحمت کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں واقع طولکرم کیمپ پر صیہونی
اکتوبر