🗓️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے موجودہ دُنیا کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اہم سوال اُٹھایا ہے کہ ہم دن بدن اپنے ہی بنائے ہوئے معیار سے کیوں گِرتے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ سوال ایک تصویر شیئر کرکے پوچھا جس میں انہوں نے اپنے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور معنی خیز پیغامات جاری کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر نعمان اعجاز کے کسی ڈرامے کے ایک منظر کی ہے جس میں اُنہوں نے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ سوچتا ہوں کہ جب قیامت کے دن کوئی انسان کسی کا نہیں ہوگا تو یہ بات ابھی سے ہی اتنےعروج پر کیوں ہے؟
اداکار نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’ہم دن بدن اپنے ہی بنائے ہوئے معیار سے کیوں گِرتے جارہے ہیں۔‘واضح رہے کہ نعمان اعجاز کے معنی خیز پیغامات کو ناصرف پاکستانی مداح پسند کرتے ہیں بلکہ بھارت سے بھی اداکار کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔اس ضمن میں نعمان اعجاز کو بھارت سے خاتون مداح نے محبت بھرا پیغام بھیجا تھا۔
رِضا خان نامی بھارتی صارف نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور میں بھارتی ہونے کے باوجود بھی آپ سے پہلے کسی بھی اداکار کی مداح نہیں رہی ہوں۔‘بھارتی مداح کے احترام اور محبت کا جواب دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا تھا کہ ’بھارت سے مداح ہونا، اُن کے لیے ایک اعزاز ہے۔
مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کی پیش کش
🗓️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم کی جانب سے پرویزالہیٰ کو اپنا
دسمبر
کبریٰ خان کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر مرکز توجہ کیوں؟
🗓️ 24 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مرزا گوہر رشید سے
فروری
ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
🗓️ 12 جنوری 2022بیجنگ (سچ خبریں) ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح
جنوری
صہیونی فوج دن رات یحییٰ السنور کی تلاش میں
🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہنگری نے اتوار کی شام کہا
دسمبر
روس سوچ رہا تھا کہ 12 گھنٹے میں کیف پر قبضہ کر لے گا: یوکرائنی وزیر دفاع
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ روسی اور یوکرینی افواج اور مغربی پوزیشنوں کے
جون
عالمی بینک کا جی ایس ٹی وصول کرنے کیلئے ایک ہی ایجنسی بنانے پر زور
🗓️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ
اپریل
کیا ٹرمپ کے پاس اپنے مخالفین کی بلیک لسٹ ہے؟
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی کا کہنا ہے
نومبر
ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 22.61 فیصد کمی
🗓️ 19 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات رواں مالی سال کے
اپریل