اپنی شادی پر بے تحاشہ خرچہ کرنے پر افسوس ہے، منیب بٹ

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی شادی میں بے تحاشہ پیسا خرچ کرنے پر افسوس ہے اور اگر نہیں دوبارہ موقع ملے تو وہ اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کریں گے۔

ایک ٹاک شو میں منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی زندگی کے دو واقعات درست کر لیں گے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ انجینرنگ نہیں کرنا چاہتےتھے، والد نے انہیں زبردستی انجینرنگ کرنے کا مشورہ دیا۔

منیب بٹ دوسرا موقع بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کریں گے، شادی کے بے شمار ایونٹ اور بے تحاشہ پیسے خرچ نہیں کریں گے۔

اداکار نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب مہنگائی عروج پر ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر ہے، ہم لوگ روٹی مکھن اور دیگر اخراجات کو بمشکل سنبھالتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تو، میں چیزوں کو کیسے سیلیبریٹ کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کی تقریباً 8 سے 9 تقریبات منعقد ہوئی تھیں اور اب وہ ایسی تقریبات دوبارہ نہیں کریں گے۔

پاکستانی اداکار ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کا پورے سوشل میڈیا پر چرچہ رہا، جہاں کچھ نے تعریف کی جبکہ بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

شادی کی تقریبات کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایمن خان اور منیب بٹ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے تقریبات پر بہت زیادہ رقم خرچ کی تھی۔

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ انہوں نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیے تھے تاہم ایمن خان نے ماضی میں دیے ایک انٹرویو میں اس کی تردید کردی تھی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور پاکستان عملی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  اب تک امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات سرد

غزہ سے جنین تک فلسطینی غزہ

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کا نام لیا جاتا ہے

غزہ کے میدان جنگ میں کون ہارا؟

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا تیار کردہ مرکاوا ٹینک جسے مغربی ممالک کی

غزہ میں جو کچھ ہوا وہ نسل کشی سے بڑھ کر ہے: اسرائیلی پروفیسر

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 14 نے اعلان کیا کہ عبرانی یونیورسٹی

شاہد خاقان اور اسد قیصر کے ما بین گرما گرمی

?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے

سفارتی انتباہات سے لے کر اقتصادی اور سیاسی دباؤ تک،عرب ممالک اسرائیل کے خلاف لفظی جنگ بند کریں

?️ 13 ستمبر 2025سفارتی انتباہات سے لے کر اقتصادی اور سیاسی دباؤ تک،عرب ممالک اسرائیل

کیا اسرائیل جنگ کے بعد غزہ میں حماس کی موجودگی کو تسلیم کرے گا؟

?️ 4 فروری 2024صیہونی صیہونی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا متفقہ خیال ہے کہ حماس

کیا حماس اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی؟

?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے ایک بار پھر صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے