?️
کراچی {سچ خبریں} عمران اشرف نے ڈرامہ انڈسٹری میں شناخت بخشنے کا سہرا ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں ’بھولا‘ کے کردار کے سر باندھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’بی بی سی‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران اشرف اپنی پیشہ ورانہ جدوجہد سے متعلق بتایا کہ کامیابی ملنے سے پہلے آدھی سے زیادہ انڈسٹری کو ان کی شکل تک یاد نہیں تھی۔
عمران اشرف نے ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں ’بھولا‘ کا کردار ادا کرکے ناقدین اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ کامیابی اتنی آسانی سے نہیں ملی۔ اس کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے، میں محنت کرنے کو بُرا نہیں سمجھتا کیونکہ ہر انسان کو یہ کرنی ہی پڑتی ہے۔
عمران اشرف نے بتایا کہ آدھی سے زیادہ انڈسٹری نے میرے ہاتھ کی چائے پی ہوئی ہے، انہیں میری شکل تک یاد نہیں ہوتی تھی، بس ایک لڑکا تھا جو اُن کے لیے چائے لاتا تھا۔ لیکن میں کوئی گلہ نہیں کررہا کیونکہ یہ جدوجہد سب کرتے ہیں میں نے بھی کی۔ میں نے آٹا بھی گوندھا ہے اور روٹیاں بھی پکائی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کئی سال ڈراموں میں معمولی کردار اس امید میں نبھائے کہ ایک دن انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملےگا لیکن بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود انہیں معمولی رول آفر ہوتے رہے کیونکہ لوگ مجھے ’’ہیرو‘‘ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔
حال ہی میں ہم ٹی وی پر ان کا ڈرامہ ’رقص بسمل‘ آن ایئر ہو رہا ہے جسے شائقین میں بہت مقبولیت حاصل ہے۔ ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری اور ان کے چہرے کے تاثرات کو بہت سراہا جا رہا ہے۔
’رقص بسمل‘ میں عمران اشرف نے ایک مذہبی گھرانے کے لڑکے کا کردار ادا کیا ہے جسے ایک طوائف سے محبت ہو جاتی ہے۔
اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران اشرف نے کہا کہ موسیٰ عورتوں کی عزت کرنا نہیں جانتا تھا مگر کیا اسے یہ حق بھی نہیں کہ وہ عورتوں کی عزت کرنا، ان کی اجازت کی اہمیت کو سمجھنا سیکھے؟


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی زیادتیوں کی حد بندی پر عرب دنیا میں تشویش
?️ 27 فروری 2025 اسی وقت جب شام میں قومی مکالمہ کانفرنس منعقد ہوئی، صیہونی
فروری
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025 میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025
جولائی
ہم نے یوکرین کی 150 بلین یورو سے زیادہ کی مدد کی ہے: نیٹو
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اندازہ لگایا کہ
اپریل
اسحاق ڈار کا غزہ میں فوجی دستے بھیجنے کی خبروں کی تصدیق سے انکار
?️ 27 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
دسمبر
ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے NPT کی قربانی کیوں دی؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ۲۲، جون کی صبح، دنیا نے جرم اور جارحیت کا
جون
اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کو جیل میں کیوں مارا گیا؟
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں مشکوک طور پر مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس
جون
فرانسیسی حکومت کا مزید مساجد کو بند کرنے پر غور
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانس میں 24 مساجد کو بند کیے جانے کے باوجود فرانسیسی
اکتوبر
مادورو کی لوگوں کی تعریف سے لے کر امریکی فوجیوں پر وزیر کے طنز تک
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن اور کراکاس کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد،
ستمبر