?️
سچ خبریں: بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیلی جارحیت اور ظلم کو انسانیت کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو ذبح کرنا، انسانوں کو جلانا اور بموں میں اڑانا معمول نہیں۔
سوارا بھاسکر پہلے بھی اسرائیلی جارحیت پر بات کرتی آئی ہیں، حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زندگی کی مصروفیات کے باوجود وہ غزہ میں کی جانے والی ہولناکیوں کو بھلا نہیں پاتیں، وہ میک اپ کریں، سیلفی شیئر کریں یا اور کوئی کام کریں، یہ سب انہیں غزہ کے بارے میں سوچنے سے نہیں روک سکتے۔
بھارتی اداکارہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ڈھائے گئے مظالم پر لکھتے ہوئے لکھا کہ وہاں زندہ انسانوں کو جلایا جا رہا ہے، لوگ بموں میں اڑ جانے والے اپنے پیاروں کی لاشوں کے اعضا کے ٹکڑے پلاسٹک بیگز میں ڈالنے پر مجبور ہیں جب کہ بچوں کو ذبح کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اسرائیلی کی جانب سے صرف فلسطینیوں نہیں بلکہ پوری انسانیت کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور یہ سب کچھ معمول نہیں۔
سوارا بھاسکر نے لکھا کہ فلسطین میں حقیقی انسانوں کو بموں میں اڑایا جا رہا ہے، وہاں ہسپتالوں، اسکولوں اور گھروں پر بم برسائے جا رہے ہیں اور یہ کہ بم برسانا معمول نہیں۔
انہوں نے دنیا سے اپیل کی کہ وہ اتنے مظالم اور جنگی جرائم دیکھنے کے بعد خاموش نہ رہیں اور اسرائیل کی جارحیت اور ظلم پر بولیں، وہاں انسانیت کی نسل کشی کی جا رہی ہے، وہاں انسانیت کو کچلا اور جلایا جا رہا ہے۔
سوارا بھاسکر کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیے جانے اور اسرائیلی ظلم پر بات کرنے کی ان کی انسٹاگرام پوسٹ کو زیادہ تر بھارتی میڈیا نے نظر انداز کیا اور ان کی پوسٹ پر زیادہ تر اخبارات، ٹی وی چینلز یا ویب سائٹس نے کوئی خبر نہیں چلائی۔
عام طور پر بھارتی ویب سائٹس، ٹی وی چینلز اور اخبارات سوارا بھاسکر کی جانب سے صرف انسٹاگرام پر تصویر شیئر کیے جانے پر بھی ان کی خبر نشر کرتی ہیں، تاہم ان کی اسرائیلی جارحیت پر کی گئی پوسٹ کو نظر انداز کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
اسکینڈلز کے سائے میں برطانوی وزیراعظم کا قبل از وقت زوال
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ٹگس سیٹونگ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بعض اسکینڈلز
ستمبر
سعودی جنگی طیاروں کی یمنی صوبے مأرب پر وسیع بمباری؛1شہید، 3زخمی
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے یمنی صوبے مأرب کے رہائشی
اکتوبر
جنوبی وزیرستان: لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، ایک شخص جاں بحق
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں لڑکیوں کے
دسمبر
صدر مملکت کی طرف سے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز واپس
?️ 4 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بغیر دستخط واپس بھیج دئیے۔میڈیارپورٹ
جون
تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے گزشتہ روز صیہونیت مخالف مظاہرے کے
نومبر
طالبان کا انسانی حقوق کے امریکی دعوے پر ردعمل
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے انسانی حقوق بالخصوص افغانستان میں خواتین کی صورتحال کے
دسمبر
عرب لیگ کے اجلاسوں میں شام کی موجودگی سے عربوں کی یکجہتی کو تقویت ملتی ہے:عمان
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں عمان کے مستقل نمائندے نے اس بات پر
مئی
گیم کھیلنے کا شوقین نوجوان مہینوں میں کیسے کروڑ پتی بن گیا؟
?️ 27 مارچ 2021سیئول(سچ خبریں) جنوبی کوریا میں ایک نوجوان گیم کھیلتے کھیلتے مہینوں کے
مارچ