?️
کراچی (سچ خبریں) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی عمران عباس کے لیے اس مشکل وقت میں اُن کو حوصلہ دیا۔عمران عباس نے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’الوداع میری ماں، میں اب ان کے قدموں کو چوم نہیں پاؤں گا۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ آج میری ’جنت‘ کھو گئی۔ براہ کرم ان کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کریں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ماں کے قدموں کو چومنے والی تصویر بھی شیئر کی۔عمران عباس کے مداحوں اور مشہور شخصیات کی بڑی تعداد نے ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اس خبر کو پڑھتے ہی جہاں عمران عباس کے لاکھوں مداح غم میں ڈوب گئے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی عمران عباس کے لیے اس مشکل وقت میں اُن کو حوصلہ دیا۔عمران عباس کی پوسٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے تعزیت کا اظہار اور اُن کی والدہ کے لیے اگلے جہان کے سفر کے لیے دعائیں کی گئیں۔
انڈسٹری میں عمران عباس کی سب سے بہترین اور پرانی دوست، صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ’اللّٰہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔‘اداکارہ مشال خان کا لکھنا تھا کہ ’وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللّٰہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے۔
دوسری جانب سجل علی کا کمنٹ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’عمران مضبوط رہو، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔‘واضح رہے کہ عمران عباس کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں نادیہ حسین، مشال خان، سجل علی، صنم جنگ، سنیتا مارشل، صرحا اصغر سرفہرست ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہمارے ملک کے کتنے فیصد لوگ وزیراعظم کا نام نہیں جانتے؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: گیلپ پاکستان نے موجودہ وزیراعظم کا نام جاننے کے حوالے
اگست
’زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کروں گا‘، عدت نکاح کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت دوران
جون
اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق
?️ 6 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا
جولائی
کیا تائیوان چین کا مقابلہ کر سکتا ہے؟امریکی کیا کہتے ہیں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: معروف امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ تائیوان کی
اگست
ایران افغانستان تعلقات خراب کرنے کی کوشش
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں افغان
اپریل
بھارتی سفارتی عملے کا افغانستان سے نکلنے کا اعلان
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:بھارتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے
اگست
الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے کو طلب کر لیا
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو الیکشن
اکتوبر
سی پیک نے گلگت بلتستان کیلئے نئے مواقع پیدا کیے ہیں، آصف علی زرداری
?️ 1 نومبر 2025گلگت بلتستان: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
نومبر