?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو وضاحتیں پیش کرنے کے پابند نہیں۔
احد رضا میر نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے آنے والے ڈراموں اور شوبز انڈسٹری میں اپنی دوستیوں پر بھی لب کشائی کی۔
دوران انٹرویو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ان کی اور دوسری اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین مختلف چہ مگوئیاں کر رہے ہیں، کیا وہ مذکورہ معاملے پر بات کرنا چاہیں گے؟
خاتون صحافی نے سوال میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا جب کہ احد رضا میر نے بھی جواب دیتے ہوئے کسی کا نام نہیں لیا۔
اداکار نے جواب دیا کہ وہ کسی کو یہ بتانے کے پابند نہیں کہ وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہے ہیں یا کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ لوگوں کی ان کی ذاتی زندگی میں بھی کوئی دلچسپی ہوگی اور یہ کہ وہ خود بھی اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے کے عادی اور حامی ہیں، وہ ذاتی زندگی کو سامنے نہیں لاتے۔
احد رضا میر کا کہنا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی میں کسی کو وضاحت دینے کے پابند نہیں اور یہ کہ وہ ذاتی زندگی پر میڈیا پر بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے رمشا خان کا نام نہیں لیا اور نہ ہی سوال کرنے والی صحافی نے ان سے رمشا خان سے متعلق کچھ پوچھا۔
گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں نہ صرف ایک دوسرے کے قریب دیکھا گیا بلکہ انہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے بھی گھومتے دیکھا گیا۔
دونوں اداکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز برطانوی دارالحکومت لندن کی تھیں، جہاں چند ماہ قبل ہونے والے ہم ایوارڈز میں انہیں بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں ہیں، تاہم اس پر دونوں اداکاروں نے کوئی وضاحت نہیں دی۔
اس سے قبل احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی طلاق کی خبریں ہیں، تاہم طلاق پر بھی احد رضا میر اور سجل علی نے آج تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
صرف ایک گھنٹہ لگا
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:مزاحمت نے ایک بار پھر اپنی منطق دکھانے کے لیے امریکی
اکتوبر
ٹیکسٹائل، زراعت پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ
اکتوبر
امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف
اپریل
جب برطانوی وزیرخارجہ کو جغرافیہ نہیں آتا
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے رائٹرز کے حوالے سے
فروری
ہم نے اسرائیل کو بچایا ہے؛الجولانی کا بڑا دعویٰ
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی کا کہنا ہے کہ خطہ
دسمبر
شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں
مارچ
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس10مارچ کو طلب، صدر نے حکومت سے کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی
?️ 1 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ
مارچ
کیا صہیونی ایرانی حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں؟ صیہونی تھنک ٹینک کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تھنک ٹینک نے ایرانی معاشرے کی بعض خصوصیات
ستمبر