آزادی ہر کسی کا حق ہے، کم کارڈیشین کا فری فلسطین کے نعرے پر جواب

?️

سچ خبریں: امریکی ٹی وی اسٹار، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماڈل کم کارڈیشین کی جانب سے فلسطین کے حق میں نعرے لگانے والی خاتون کے جواب میں آزادی ہر کسی کا حق ہے کہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقد ایک تقریب کے دوران جب کم کارڈیشین نے خطاب کرنا شروع کیا تو ایک خاتون نے فری فلسطین کے نعرے لگانا شروع کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم کارڈیشین کا سیشن سننے کے لیے پورا حال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور ہر کوئی خاموشی سے ٹی وی اسٹار کی باتیں سن رہا تھا۔

کم کارڈیشین کے اسٹیج پر موجودگی کے دوران ہی ہال میں موجود ایک خاتون نے فری فلسطین کے نعرے لگانا شروع کیے، جس وجہ سے لوگ حیران رہ گئے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسلسل فری فلسطین کے نعرے گونجنے کے بعد منتظمین کو کم کارڈیشین سے معذرت کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس پر اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کوئی بات نہیں۔

احتجاج کرنے والی خاتون کی جانب سے مسلسل فری فلسطین کے نعرے لگائے جانے کے بعد کم کارڈیشین نے مختصر کہا کہ ہر کسی کو آزادی کا حق حاصل ہے اور ہر کسی کو آزاد ہونا چاہئیے۔

کم کارڈیشین کی جانب سے ہر کسی کو آزادی کا حق حاصل ہے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

مشہور خبریں۔

عراقی وزارت دفاع: جنوبی عراق میں طیاروں کی آواز ملکی فضائیہ کی مشقوں کی وجہ سے ہے

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر انفارمیشن کے مطابق منگل کی

عزت الرشق: نیتن یاہو صہیونی قیدیوں کی بھوک کا ذمہ دار ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے بنجمن نیتن یاہو

بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے مستقل حل پر زور دیا

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے

ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے

حکومت نے لوٹ مار کلچر کو ختم کر دیا: عثمان بزدار

?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے

صنعا، ریاض مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے