?️
کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا اور کام کراؤں گا، ہم آپ کو کام کر کے اور مخالفین سے بھی کروا کے دکھائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد کی گلی ہر دل عزیز امجد فرید صابری کی شناخت ہے، ہم اس سڑک کا نام امجد صابری کے نام سے منسوب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا، لیاقت آباد میں کلک کا کام کروڑوں روپے سے ہورہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی پیپلز پارٹی کے منشور کے تحت کام مکمل کرے گی اور لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کو بھی ماڈل مارکیٹ بنائیں گے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے مرحومہ رہنما پیپلز پارٹی بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے حوالے سے کہا کہ ’بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا، انہیں سلام پیش کرنا چاہوں گا کہ مشکل حالات میں ذوالفقار بھٹو صاحب کا دفاع کیا، ملک میں جمہوریت میں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جائے گا‘۔


مشہور خبریں۔
کیا عائشہ جہانزیب خلع لینے جارہی ہیں؟ خود کیا کہتی ہیں؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر
جولائی
امریکہ کو تائیوان میں مداخلت کا کوئی حق نہیں: چین
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ
اکتوبر
بل بورڈز لگانے کا کیس: وفاقی آئینی عدالت پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر برہم
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ
نومبر
پیوٹن یوکرین میں جلد از جلد تنازع ختم کرنا چاہتے ہیں: اردوغان
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے پیر 19 ستمبر
ستمبر
جو بائیڈن نے میری معزولی کا حکم دیا ہے: اردوغان
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، جو ملک کے انتخابی امیدواروں
مئی
بھارت کا روس سے تیل خریدنے پر ٹرمپ کا اظہار مایوسی
?️ 6 ستمبر 2025بھارت کا روس سے تیل خریدنے پر ٹرمپ کا اظہار مایوسی امریکی
ستمبر
اگر امریکہ اسرائیل کا ساتھ دینا بند کر دے تو غزہ میں خونریزی بند ہو جائے گی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی
جولائی
اسرائیل،فرانس اور امریکہ مثلث کی لبنان کو خانہ جنگی میں ڈھکیلنے کی کوشش
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:عربی زبان کے ایک ذرائع ابلاغ نے لبنان میں خانہ جنگی
اگست