راولپنڈی (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے الیکشن ہار جیت کا نام ہے اورمجھے نہیں پتا پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کیا ہوا ہےہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہےکہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کے لیے صحت سب سے اہم مسئلہ ہے، مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال 28 فروری تک فعال کر کے دیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، نواز شریف آتا ہے تو آئے نہ آئے تو فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قبضہ گروپ زیادہ مضبوط ہے، میں نے اس شہر میں کسی قبضہ گروپ کو قبضہ کرنے نہیں دیا۔ 50 سال میں اس شہر میں کسی بدمعاش کو سر اٹھا کر چلنے نہیں دیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبہ بھی انشا اللہ مکمل ہوجائے گا، نالہ لئی کے ٹینڈر ہوجائیں یہ پہلا پرائیویٹ پراجیکٹ ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ہار جیت کا نام ہے اورمجھے نہیں پتا پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کیا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے کوئی قیامت نہیں آئے گی وہ پاس ہوگا، ہم چاہتے ہیں ڈالر کی قیمت پر کنٹرول کیا جائے، آئی ایم ایف کے فنڈ سے مدد ملتی ہے۔