یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومتی تحویل میں لینے کی تیاری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی روکنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومت کی حفاظتی تحویل میں لینےکی تیاری کرلی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے لیے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے، وزیر مملکت خزانہ و ریونیو، وزیر مملکت آئی ٹی، وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکریٹری نجکاری اور سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو کمیٹی ارکان میں شامل کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر دیے ہیں، کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے لیے طریقہ کار کا تعین کرے گی، کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت اور مینٹیننس کے لیے انتظامات کا تعین کرے گی، کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین کو سرپلس پول میں شامل یا دیگر حکومتی اداروں کی اسامیوں میں ضم کرنے کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی کی جانب سے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ کو آرڈینیشن سے متعلق حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اعلیٰ سطح کی اس کمیٹی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کوپیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آپریشنز بند ہونے کی صورت میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پرچیز نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اگست 2024 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو وزیر اعظم ریلیف پیکیج کےتحت فراہم کی جانے والی سبسڈی روک دی تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری پروگرام میں شامل ہے، موجودہ حکومت نے گزشتہ سال 5 سالہ نجکاری پروگرام کی فہرست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا نام شامل کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کراچی بارش رکے کئی گھنٹے گزر گئے، سڑکیں تاحال زیرِ آب

🗓️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)کراچی میں گزشتہ رات کی بارش نے شہری انتظامیہ

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ ویب سائٹ نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے

اسرائیلی فوج دوسری جنگ نہیں لڑ سکتی: عبرانی میڈیا

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی فوج تھک

رحم کی بھیک مانگ کر فلسطینی عوام کا حق نہیں مل سکتا: حماس

🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی

سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ، بلاول کی لفظی جنگ جاری

🗓️ 2 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی اور

عراق شام سرحد پر مزاحمتی تحریک پر امریکی حملے کے بارے میں امریکی پارلیمنٹ کا بیان

🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کے ہاتھوں مزاحمتی تحریک

بینیٹ کی کابینہ ایرانیوں کے خلاف بزدل ہے: نیتن یاہو

🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:    نیتن یاہو نے Knesset میں Likud پارٹی  کے اجلاس

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

🗓️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے