یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو نئی جہت دی۔ عطا اللہ تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کونئی جہت دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چیئرمین سینیٹ و قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے یونیورسٹی آف لندن کے وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا معزز اور باوقار اجتماع سے خطاب کا موقع ملنا باعث اعزاز اور باعث افتخار ہے،یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے کے ساتھ وابستگی قابلِ تعریف ہے، جس نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی سفر دہائیوں پر محیط ہے اور اس ادارے نے دنیا بھر میں معیاری تعلیم کی مثال قائم کی ہے۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسے باوقار اور تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہی، جنہوں نے تعلیمی معیار کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مؤثر ہوتا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے تعلیمی پروگرامز دنیا بھر میں متعارف اور قابلِ قدر ہیں، جو عالمی معیار کے مطابق تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے آؤٹ ریچ جیسے پروگرامز کو تعلیم کے فروغ میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع میں وسعت پیدا کریں گے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی آف لندن کی نمایاں پہچان ہے جبکہ ادارہ تحقیق و ترقی پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے جو تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف لندن اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون آئندہ دنوں میں مزید فروغ پائے گا اور ملکی تعلیمی شعبے کو مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ترک فنکاروں کی غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی مہم میں شرکت

?️ 14 ستمبر 2025ترک فنکاروں کی غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی مہم میں شرکت

پاکستان کی تاریخ میں مربوط ایس ایم ای پالیسی کو منظور کر دیا ہے

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا وفاقی

روس میں امریکی کمپنیوں کی واپسی؛ ریاض مذاکرات کا پہلا مثبت پیغام

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ

سید رضی کے قتل پر ایران کا ردعمل

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے قابض حکومت کے حکام کے حوالے

امریکہ نے سرخ لکیریں عبور کیوں کی ؟

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ام چون اِل نے کہا

سردار رادان: دشمن لازمی طور پر مزاحمت کی طاقت کو سمجھ لے گا

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے اعلیٰ پولیس کمانڈر نے اسلامی انقلاب کے شہید

عدالتی نظام میں جدت لانے کا فیصلہ، چیف جسٹس نے کمیٹی تشکیل دیدی

?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان

سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کا سلسلہ جاری

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکام نے شرمناک حرکت کرتے ہوئے مسلسل 15ویں بار اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے