?️
اسلام آباد (سچ خبریں) یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام پر اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی قائد اعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جس نظم،ضبط اور اتحاد کو قائد اعظم نے قائم کیا تھا اس کو اپنانے کی ضروت ہے انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے اتحاد ، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے بھی اظہاریکجہتی کرتے ہیں ، حق خودارادیت کےحصول کے لیے کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے ، آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے مترادف، ترقی پسند ،خوشحال ریاست بنانے کےعزم کی تجدید کریں۔
خیال رہے کہ وطن عزیز میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ، آج ملک بھر میں حب الوطنی کا جذبہ جگمگاتا نظر آرہا ہے ، کیوں کہ یہ وہ تاریخی دن ہے جس نے آج کی یادگار لاہور کے گراؤنڈ میں ہونے والے عالیشان جلسے میں پاس کی گئی قرار داد لاہور کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ملک پاکستان کی خوشی عطا کی۔
23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے جھنڈے تلے قرار داد پیش کی گئی تھی جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزادی کا اعلان کیا گیا تھا ، کیوں کہ خدشہ تھا کہ اگر انگریز جاتے ہیں اور برصغیر کو ایک ملک ہی رہنے دیتے ہیں تو مسلمانوں کو شناخت نہیں مل پائے گی لہٰذا ہندوؤں سے الگ مسلمانوں کے لیے علیحدہ خطہ لینے کی غرض سے قرار داد کے نکات منٹو پارک لاہور میں پیش ہوئے تھے۔
لہٰذا یہ دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پار میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔اس دن کی مناسبت سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
ملک بھر میں کورونا ایس اوز پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جہاں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں جب کہ کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اورلاہورمیں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پُروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ہر سال شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شان دار پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے ، اس سال بھی مسلح افواج نے پریڈ کے لیے بھرپور تیاریاں کیں ، پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ریہرسل بھی کی تاہم آئی ایس پی آر کے مطابق موسم کی صورت حال کے پیش نظر یوم پاکستان کے موقع پرہونے والی پریڈ 23 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
ن لیگ کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا: وزیر خزانہ
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ ہماری حکومت
جون
مزاحمت اور فلسطینی عوام نے اسرائیل کے منصوبے کو دی شکست : نعیم قاسم
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی عوام
جنوری
پی اے سی کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) نے غیر
مارچ
مفاد عامہ کے کاموں کے علاوہ سوموٹو کا کوئی مقصد نہیں، وزیراعظم
?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوموٹو کا
اپریل
امریکہ سے معاہدہ ختم، جواب دریائے سرخ میں دیا جائے گا؛انصاراللہ کا اعلان
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
جون
مزاحمتی میزائل نہاریا کو نشانہ بنانے مین کامیاب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے نہاریہ شہر کے اندر سے کہا ہے
نومبر
عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا
?️ 29 اگست 2025عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا
اگست
9600 فلسطینی صیہونی حکومت کی قید میں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد
جولائی