🗓️
کراچی (سچ خبریں) آج یوم بحریہ نہایت جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، ستمبر 1965 میں پاک بحریہ نے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا اور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا اور سومنات آپریشن میں جہازوں نے بھارتی بندگاہ دوار پر حملہ کر کے اسے تباہ کیا ، بھارت کے لئے یہ بہت بڑی شکست تھی۔
یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اور یادگار دن ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سومنات میں جہازوں نے بھارتی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کیا تھا۔ پاک بحریہ نے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا اور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ن
یول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو بندرگاہ میں مقید رکھا اور پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے اور آج کے دن خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔یاد رہے کہ آپریشن سومنات‘‘ 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست کا دوسرا نام ہے، ’’بھارتی حملےغیر مؤثر بنانے کیلئے’’دوارکا ریڈاراسٹیشن‘‘ تباہ کرنا ضروری تھا۔
آبدوزغازی کا نشانہ بنانے کیلئے بھارتی بحریہ کو ہاربر سے نکالنا ضروری تھا، ہر قسم کے مواصلاتی رابطے کی مکمل ممانعت نے آپریشن کو مزید کٹھن بنا دیا تھا۔آپریشن کے دوران جہازوں کی رہنمائی صرف سمتوں کے ذریعے کی جا رہی تھی، نصف شب تمام جہاز دوارکا کے ساحل کے قریب آچکے تھے۔
رات12بج کر 26 منٹ پر فائر کا حکم ملا اور جہازوں کی توپیں آگ اگلنے لگیں، پے در پے حملوں سے ریڈار اسٹیشن مع عملے کے مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔دوارکا ریڈار اسٹیشن کی تباہی سے بھارتی فضائی حملے یکلخت ختم ہوگئے، پاک بحریہ نے دشمن کو اس کے اپنے پانیوں میں شکست فاش دی۔
مشہور خبریں۔
شام کے واقعات امریکی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای سے آج 21
دسمبر
اقوام متحدہ کا افغان عوام کی خطرناک صورتحال پر انتباہ
🗓️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امورOCHA نے خبردار کیا
جنوری
برطانیہ میں اکیسویں صدی ؛ ایندھن کےکوٹے سے لے کر کمی تک کہ تنازعات
🗓️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:حالیہ دنوں میں برطانیہ میں ایندھن کی قلت کا بحران شدت
ستمبر
افغان صدر کی طالبان کو کھلی دھمکی
🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے
جولائی
ایک اور ٹرمینل بولی کے بغیر ابوظبی پورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری
🗓️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مسابقت یا قیمت کی دریافت کے
جولائی
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے
🗓️ 24 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) میرپور ماتھیلو میں گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی
مئی
عمران خان نے سعودی عرب سے آتے ہی اجلاس طلب کر لیا
🗓️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا کامیاب
مئی
مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ کی شکایت پر کینیا کی پولیس کے خلاف مقدمہ درج
🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے
اکتوبر