?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفراء کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اس عظیم قوم کی اعلیٰ اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، فخر ہے کہ ہم پاکستان کی ناقابلِ تسخیر استقامت، اتحاد اور شاندار کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں، پاکستان کی قابلِ احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ایران اور پاکستان کی دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے بےحد عزیز ہیں اور پاکستان کی خوشحالی، سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہمیشہ دعا گو ہیں،دونوں برادر اقوام کے درمیان پائیدار دوستی مزید گہری اور مضبوط ہو، یہی خواہش ہے۔
پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایلشر تختیف نے پاکستانی قوم کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور 14 اگست کو ’فخر اور خوشی کا دن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن خوابوں، قربانیوں اور اٹل یقین کی علامت ہے۔
اپنے پیغام میں سفیر نے کہا کہ وہ نہ صرف ازبکستان کے نمائندے کے طور پر بلکہ ’ ایک دوست اور بھائی‘ کی حیثیت سے بات کر رہے ہیں، پاکستان میں آزادی کا جذبہ ازبکستان کی تاریخ سے مماثلت رکھتا ہے۔
روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری خصوصی تہنیتی پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان نے آزادی کے بعد بہت سے شعبوں میں نمایاں ترقی کی اور بین الاقوامی برادری میں اپنی پوزیشن مضبوط کی اور خلائی تحقیق میں بھی پاکستان نے اپنا حصہ ڈالا، چیلنجز کے باوجود پاکستان قائداعظم اور اقبال کے اصولوں اور اپنی قومی اقدار و روایات پر کاربند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بجا طور پر اپنے ملک پر فخر کر سکتے ہیں اور روس اپنے پاکستانی دوستوں کی کامیابی، خوشحالی اور فلاح کا خواہاں ہے۔
پاکستان میں جاپانی سفیر اکاماتسو شوچی نے ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جاپان ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے شانہ بشانہ ہے،اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کے پاکستانی اور جاپانی عملے نے مل کر قومی نغمہ ’جیوے جیوے پاکستان‘ بھی گایا۔


مشہور خبریں۔
دہشت گردی پاک چین دوستی پر حملہ ہے، چینی حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کراچی میں چینی شہریوں پر
اکتوبر
چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو مل گیا ہے
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے
نومبر
نیویارک ٹائمز: نیتن یاہو نے غزہ پر ٹرمپ کو کیسے دھوکا دیا؟
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
مطلق فتح کے بجائے، ہم مکمل خاموشی تک پہنچ گئے ہیں: لائبرمین
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی جماعت اسرائیل ہاؤس آف اوورس کے سربراہ ایویگڈور لائبرمین نے
جون
اقوام متحدہ میں خالی نشستوں پر نیتن یاہو کی تقریر کا سکینڈل چھایا ہوا ہے
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی
ستمبر
یوکرین میں جنگ کب ختم ہوگی؟
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں پانچویں مہینے میں داخل ہو
جولائی
ایران پاکستان سرحدی واقعات کے بارے میں بائیڈن کی مداخلت
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:ایران پاکستان سرحدی واقعے کے بارے میں اپنی مداخلت کے ساتھ،
جنوری
حزب اللہ کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے پیر کے روز
مارچ