🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا ، اس لیے بحیثیت اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ پارٹی کو دے دیا ہے ۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین اور اسپیکر ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں اور وہ ہاؤس کی نمائندگی کرتے ہیں ، حکومت کی نہیں ، اس لیے چیئرمین اور اسپیکر کا کردار غیرجانبدار ہونا چاہیے ، بل پر ووٹنگ پر 30 منٹ کے لیے چیئرمین نے اجلاس ملتوی کیا ، آپ نے حکومت کو سہولت دی اپوزیشن کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے اہم ایجنڈے کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا، ملکی سطح کے اہم معاملے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن نہیں لیا گیا ، کمیٹیاں اس لیے بنائی گئی ہیں تاکہ وہاں بحث ہو لیکن یہ بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا گیا ، 27 جنوری کو ایجنڈا میرے اسٹاف کو رات 11 بج کر 50 منٹ پر اور میرے گھر ایک بجے پہنچا ، رات کے وقت بل کو ایجنڈے پرلانا مناسب نہیں تھا ۔
دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یوسف رضا گیلانی نے26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو پیغامات بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی بجائے شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی، صبح کی فلائیٹس کینسل ہوسکتی ہیں رسک نہ لیں۔
ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات حاصل کرلیے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو پیغامات بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے تمام ارکان کو اجلاس سے 2 روز قبل صبح 11.45 پر میسج کرایا، تمام اپوزیشن سینٹرز کو جمعرات کو دوبارہ اجلاس میں شرکت کے پیغامات بھیجے گئے، پیغام میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ 28 جنوری کو اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں، درخواست ہے کہ جمعہ 28 جنوری کو صبح ساڑھے 10بجے اجلاس میں شرکت کریں، اجلاس میں اپنی شرکت کی کنفرمیشن کریں، اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی فلائیٹس کینسل کروا کر شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی، صبح کی فلائیٹس کینسل ہوسکتی ہیں اس لیے رسک نہ لیں ایک روز قبل ہی پہنچ جائیں، بعض ارکان کو جمعہ رات کی دوپہر کو دوبارہ ٹیلی فون بھی کیے گئے۔
مشہور خبریں۔
شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ
🗓️ 3 اپریل 2023صیہونیوں نے شام کے صوبہ حمص کو نشانہ بنایا اور مقامی وقت
اپریل
افغان صدر کی طالبان کو کھلی دھمکی
🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے
جولائی
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری
🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے گورننگ بورڈ
جون
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد
جون
کیا جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں بات کی؟
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جی سیون کے رہنماؤں
جون
وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیا
🗓️ 8 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد
جون
افغانستان ميں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیر خارجہ
🗓️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
جون
خطے میں اسرائیل کے جرائم اس کی ناکامیوں کی وجہ سے
🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ کی
اکتوبر