یوسف رضا گیلانی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردعمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے مضحکہ خیز فیصلہ دیا، پاکستان میں تقسیم کی وجہ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ ہے ، اس لیے پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے نہ لگایا جائے ، اگر کسی جماعت کو دیوار سے لگایا جائے گا تو معاشر ہ تقسیم ہوگا ، سب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیئے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا دوہرا معیار کسی صور قبول نہیں ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نےسنیٹر یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا ، اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹر رہیں گے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں سنیٹر یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹر رہیں گے ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی درخواستوں کو خارج کردیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس بارے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے ، یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، اس کیس کی 20 سماعتیں ہوئیں اور 12 بار کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی،اس کیس کا فیصلہ ایک مہینہ بھی محفوظ نہیں رہا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں علی حیدر گیلانی، فہیم خان اور کیپٹن جمیل کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو علی حیدر گیلانی کیخلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا گیا ہے

مشہور خبریں۔

حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کر دیا

?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دسویں بارہویں

سوڈان امریکہ اور اسرائیل کے عظیم فریب کا شکار ہو گیا ہے: عطوان

?️ 19 اپریل 2023سوڈان اکتوبر 2021 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے شدید

نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف رچی سازش

?️ 22 جولائی 2021فیصل (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس

جنوبی یمن کے عدن بازار دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور زخمی

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:  شہر عدن کی ایک مارکیٹ کے قریب ہونے والے بم

واشنگٹن کی محفوظ راستے کھولنے کی درخواست داعش سے امریکی تعلقات کی علامت ہے: انصار اللہ

?️ 17 اکتوبر 2021یمنی انصار اللہ کے ترجمان نے داعش اور القاعدہ سے امریکی تعلق

انسدادِدہشتگردی کیلئے گاڑیوں پر شناختی نمبرز اور ایم ٹیگ لگانا ضروری ہے۔ عطا تارڑ

?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

ٹرمپ کا نیتن یاہو پر دباؤ؛امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر غزہ

اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا

?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے