?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اورخط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ 3 سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق یاسمین راشد کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے دوسرے خط میں کہا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس کو دوسرا خط ہے، اب تک مجھے پہلے خط کا جواب بھی نہیں ملا۔
خط میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے گھروں میں بغیر وارنٹ کے داخل ہوئی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے، لوگوں کو تحریک انصاف چھڑوانے کے لیے جیل میں رکھا گیا ہے جب کہ عمران خان کو دبانے کے لیے ان کی اہلیہ بشری بی بی کو پھر جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری 75 سال عمر ہے اور میں 22 ماہ سےجیل میں ہوں، میں نے نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا اور فارم 45 کے تحت کامیاب ہوئی لیکن مجھے ہرادیا گیا میں نے الیکشن ٹریبونل میں کیس دائرکیا جس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ سے انسانی حقوق ختم کر دیے گئے ہیں، میرے بنیادی حقوق مکمل طور پر صلب ہوچکے ہیں تاہم بطور مسلمان میں ہمت نہیں ہاروں گی، انصاف کے دروازوں پر دستخط دیتی رہوں گی۔
خط میں پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے آپ کو بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے، خواتین اپنے حقوق کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ جیل میں قید یاسمین راشد نے پہلا خط 13 مئی 2024 کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی بہت سی خواتین کارکنان اب بھی بغیر کسی مقدمے اور ضمانت کے بنیادی حق کے جیل میں بند ہیں۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے بعد امریکی ہوا بازی کے لیے سب سے تباہ کن دن
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: اتوار کے روز ریاستہائے متحدہ میں منسوخ ہونے والی پروازوں
نومبر
The ‘Deadpool’ creator Liefeld praises "The Night Comes for Us”
?️ 14 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی
?️ 13 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ویکسینیشن
جون
اسرائیل غزہ کے بچوں سے بھی خوفزدہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 14 ٹی وی چینل نے منگل کی
فروری
تائیوان امریکی کھیل کا میدان نہیں ہے:چینی میڈیا
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:چین کے سیجیٹیاین چینل نے جو بائیڈن کی حکومت کو ایک
اگست
جنگ بندی کے پہلے گھنٹوں میں 80 فلسطینی قیدی غزہ کی پٹی واپس پہنچے
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے
جنوری
حزب اللہ کا ڈرون حیفا تک کیسے پہچنا؟صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اسرائیلی گولانی بریگیڈ کے ایک خصوصی اڈے
اکتوبر
65 سال عمر کی حد ختم، ماہانہ 20 لاکھ روپے تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال
اپریل