?️
نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں ملکر آبی وسائل کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل بجٹ پیش کیا جائے، حکومت کی کوشش ہے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں، معاشی بحالی کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ سے دفاعی شعبے میں پوری دنیا میں پاکستان کی دھاک بٹھائی ہے، معاشی ترقی کے میدان میں پاکستان کی دھاک بٹھائیں گے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ قومی پیداور میں اضافہ کریں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی برآمدات کو فروغ دے کر میڈ ان پاکستان کو عالمی دنیا میں متعارف کروائیں گے جس سے پاکستان اپنے مستقبل کی زرمبادلہ ضروریات کو پورا کر سکیں، پاکستان ایک زرعی معیشت اور اسے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس سال زراعت میں جو مشکلات آئی ہیں موسمیاتی تبدیلیاں ہیں، بہت بڑا چیلنج پاکستان کی آبی سکیورٹی ہے، جیسے بھارت آبی جارحیت کر رہا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر ملک کے آبی وسائل کی ترقی کے لئے کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اس کے لئے ایک پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس کا مقصد ہے کہ پاکستان کے آبی وسائل کو فل فور مکمل کریں، ہمیں اپنی آبی ضروریات کے لئے کسی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے،اس کے لئے حکومت جلد اہم اقدامات اٹھائے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی کے لیے اسرائیلی ماہر کی تجویز کردہ 3 متبادل حکمت عملی
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار اور ماہر اوفر گٹرمین نے
اپریل
امریکہ کی بحیرہ احمر میں مہم جوئی بے سود، اسلحہ خانہ شدید متاثر
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر نیوی نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ احمر
مئی
ہونڈوراس انتخابات کے ابتدائی نتائج؛ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار پیش پیش
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: ہونڈوراس کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے
دسمبر
فلسطینی قیدیوں کے خلاف قتل اور جرائم کے سلسلہ جاری
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر زور
ستمبر
یورپی رہنما امریکی سامراج کے سامنے جھکنا چھوڑ دیں:یورپی قانون ساز
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے نے یورپی یونین کے
اکتوبر
نیتن یاہو نے خوف اور کمزوری کے باعث جنگ بندی قبول کی:یمن نیوز
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران
جون
اسرائیل مذہبی اور ثقافتی تنوع سے تجزیہ پسند منصوبوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے
?️ 10 ستمبر 2025اسرائیل مذہبی اور ثقافتی تنوع سے تجزیہ پسند منصوبوں کو پورا کرنے
ستمبر
2024؛ اقوام متحدہ کے لیے شرمناک سال
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ 2024 میں متعدد قراردادوں کے باوجود، غزہ اور لبنان
جنوری