ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پولیس نے ملک میں امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی پیشے سے تعلق رکھتے ہوں، اپنا کام ایمانداری اور پوری لگن سے کرنا چاہیے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پولیس ایک خدائی خاکروب ہے جو معاشرے کو صاف ستھرا رکھتی ہے، شعبہ نرسنگ اورپولیس کو ری برینڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیئر رینک کے پولیس افسر انسانی اسمگلنگ میں جرائم پیشہ افرادکے پارٹنربن گئے، پولیس عوام اور ان کے بچوں کو گلیوں اور ہر مقام پر تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سعد، حامد شکیل، اور صفت غیور جیسے بہترین پولیس افسر بھی ہیں، کیا ہم اچھے اور برے لوگوں کا مجموعہ نہیں ہیں؟ پھر ہماری شناخت کا تعین کون کرے گا؟

نگران وزیراعظم نے کہا کہ میڈرڈ، لندن اور پیرس کی گلیوں میں کتنے خودکش بمبار گھوم رہے ہیں؟ کیا وہاں کوئی اینٹی ایئرکرافٹ گنز لے کر چلتا ہے یا طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے؟

انہوں نے مزید استفسار کیا کہ کیا برطانیہ، امریکا، فرانس اور اسپین کے عوام ہماری سوسائٹی کی طرح اسلحے سے لیس ہیں؟

مشہور خبریں۔

عمران خان کی تقاریر براہِ راست دکھانے پر پابندی کا حکم معطل

?️ 29 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا طریقہ کار کیا ہے؟

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل اور اس کا بین الاقوامی

غزہ کی پٹی میں ایک اور فلسطینی بچی کی شہادت

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں زخمی

بلوچستان: تربت میں نیول ایئربیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

?️ 26 مارچ 2024تربت: (سچ خبریں) بلوچستان کے شہر تربت کے قریب نیول ایئر بیس

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم

امریکی جج ٹرمپ کے حکم کے خلاف کھڑے ہیں

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج ہارورڈ یونیورسٹی کے بارے میں ٹرمپ کے

پنجاب حکومت کا کان کنوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم

?️ 19 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کان کنوں کا تحفظ یقینی

یمن کی ناکہ بندی اور پابندیاں جنگ بندی کی توسیع میں رکاوٹ

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے