ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے کے لئے تیار ہیں: وزیر داخلہ

فرانسیسی سفیر کوملک بدرکرنے سے حالات کشیدہ ہونے کا امکان ہے: وزیر داخلہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے  اور چیلنجیز کے لے تیار ہیں، طالبان کی جانب سے طور خم بارڈر کا کنٹرول سنبھالنے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ،ہماری طرف سے طور خم بارڈر پہلے سے بند تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سو ل اور آرمڈ فورسز ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی تیار ہیں اورافغان پاکستان بارڈر پرامن ہے، پاکستان کے کوئی خطرہ نہیں ہے، افغانستان سے متعلق موجودہ حالات پر مزید پالیسی سٹیٹمنٹ دفتر خارجہ نے دینی ہے میں نہیں دے سکتا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے طورخم بارڈربہت عرصے سے کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بند ہے جبکہ چمن کا بارڈر کھلا ہے اور وہا ں سے ٹریڈ بھی ہورہی ہے اور لوگ پاسپورٹ کے ذریعے آجا بھی رہے ہیں۔افغانستان میں طور خم کے جو حالات بنے ہیں ابھی اس پر میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے پاک افغان سرحد طورخم کا کنٹرول بھی سنبھا ل لیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر تعینات افغان فوجی فرار ہوگئے ہیں اور طور خم کو آمدورفت کے لئے مکمل بند کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ میں ہارنے والا

🗓️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے کہا کہ یوکرین کی

ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی

🗓️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے

عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کچھ عرصہ کے لئے باقی رکھنا چاہتے تھے

🗓️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کو

لاوروف نے نیتن یاہو کو خبردار کیا

🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اسرائیل کے ان اقدامات کی

پاکستان اور چین کی دوستی کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

🗓️ 21 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا

دہشت گردی ہمارے جینز کا حصہ بن چکی ہے: اسرائیلی میڈیا

🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے ایک تفصیلی رپورٹ میں مقبوضہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا لبنان دھماکوں کے بارے میں بیان

🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا

آپ کا خط تحریک انصاف کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے، وزیراعظم کا صدر کو جواب

🗓️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے