🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور پی ڈی ایم جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں، ان کا نہ تو کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا، اس لیے لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دو ٹوک موقف۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور پی ڈی ایم جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی کی تحریکوں کی طرح اس دفعہ بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہو گی لیکن حکومت گرانے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کا نہ تو کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا، اس لیے لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ پی ڈی ایم احتجاج اور مارچ کا شوق پورا کر لے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا قومی ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ اسمبلی سے باہر بیٹھنے والے وقت کا انتظار کریں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 2023 کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی جبکہ تحریک انصاف کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار ملا تو خزانہ خالی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا جبکہ ملک کو اندرونی و بیرونی سطح پر بحرانوں کا سامنا تھا۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم پر مزید ظلم کر رہی ہے جبکہ 30 ڈالر سے زائد فی ایم ایم بی ٹی یو کی خریداری ایک اور بڑا اور سنگین اسکینڈل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے مجرمانہ رویے کی قیمت عوام سے وصول کی جائے گی اور اسے صرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہی کہا جا سکتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آٹے سے چینی اور ایل این جی تک کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار دکھائی دے رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت تحریک لوٹ مار اور فراڈ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ڈسکہ رپورٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ؟ کیا اسے این آر او کہا جائے ؟ حکومت چوری کا مال اور اپنی کھال بچانے کے لیے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی۔
مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین، مغربی ممالک کی دہشت گردی اور عرب ممالک کی خیانت
🗓️ 16 اپریل 2021(سچ خبریں) جب بھی فلسطین کی بات ہوتی ہے تو اذہان میں
اپریل
بی جے پی کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، کانگریس
🗓️ 30 مئی 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی معاملہ، حکومت کا کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کالعدم تحریک ٹی ایل پی پر پابندی کے معاملہ پر
اپریل
امریکا کو فوجی اڈے دینے سے عمران خان کے انکار کی اہم وجوہات
🗓️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے فوجی اڈوں کی درخواست
جون
لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچواں نمبر
🗓️ 19 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ
نومبر
ترکی کے خلاف امریکی انسانی حقوق کی رپورٹ پر آنکارا کا ردعمل
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے 2022 میں امریکی انسانی حقوق کی
مارچ
صیہونی حکومت کے سفارت خانے کی حفاظت کے لیے جمہوریہ آذربائیجان کی مشقیں
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں: پیر کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے خبر رساں ذرائع نے
دسمبر
شادی کے بعد پہلی بار شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل
🗓️ 17 فروری 2024ملتان: (سچ خبریں) کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید گزشتہ ماہ
فروری