ہم کبھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کبھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کے یوم الحاق پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیری عوام نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ اور کشمیری عوام کے فیصلے کا تقدس ہر پاکستانی کے جذبے میں زندہ ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان ایک مقدس عہد ہے جو ہماری قومی سوچ کا حصہ ہے۔ کشمیر کاز کے متعلق پیپلز پارٹی کا مؤقف بھٹو شہید کا ایک عہد ہے۔ اور یہ عہد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اسے ہر محاذ پر جاری رکھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کبھی کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور الحاق پاکستان کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ فتح صرف اور صرف کشمیری عوام کی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئیں

?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو

روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر بلاول بھٹو کے بیان کے بعد دفترخارجہ کی تفصیلات

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت پیٹرولم  نے روس سے تیل اور گیس خریدنے کے حوالے سے دفتر

بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی کی ذلت آمیز شکست کی شروعات

?️ 4 مئی 2021(سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اور

ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

تائیوان چین کا حصہ ہے، پاکستان ون چائنا اصول کی پاسداری کرتا ہے، صدر مملکت

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے

امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں

افریقی تارکین وطن کے خلاف سعودی جرائم

?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق اور آزادی نامی تنظیم نے افریقی تارکین وطن کے

فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں عافیہ سے ایک بار پھر ملاقات طے پا گئی: وکیل

?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید اپنی بہن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے