ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے لئے دعاگو ہیں، افغانستان صورتحال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، افغان طالبان نے یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغان مہاجرین کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پاک افغان سرحد پر موجود افغان شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، لوگوں کو کابل ائیر پورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں، چمن پر باب دوستی اور طورخم سرحدیں کھلی ہیں، اب تک ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے اور 4 ہزار لوگوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ پاکستان آنے والوں میں امریکی بھی شامل ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں، بعض دستانے پہنے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں سی پیک آگے بڑھے، افغانستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے سی پیک مزید اہم ہوگیا ہے، بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا۔ پچھلے ایک ماہ میں جو واقعات ہو رہے ہیں اس سے واضح ہو رہا ہے کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم ہر صورت سی پیک مکمل کریں گے، چینی شہریوں پر حملوں کے واقعات کے 4 کیسوں میں کچھ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 40 چینی کمپنیوں کو پاک فوج کی سیکیورٹی دی گئی ہے، چینی سفیر کو باور کرایا ہے کہ چینی شہریوں کو مکمل سیکیورٹی دی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی افغانستان کی وجہ سے سیاست بہتر ہوسکتی ہے، شہبازشریف اور مریم نواز دونوں پاکستان میں ہی ہیں، شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے درخواست دینے کا وقت ختم ہوچکا، مریم نواز نے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کے لیے اجازت نہیں مانگی اگر وہ اجازت مانگتیں تو میں کابینہ میں لے کر جاتا۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کا دنیا کے نقشے سے غائب ہونے کا امکان

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اس بات پر زور

ہم جلد ہی قدس میں افطار کریں گے؛ایک مہم

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے محافظ اور فلسطینی کارکنوں نے کئی دنوں سے

سپریم کورٹ نے مندر پر حملہ آوروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار

فلسطین میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے

غزہ کی پٹی میں ایک اور فلسطینی بچی کی شہادت

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں زخمی

اردگان کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:رجب طیب اردگان نے اپنی مستقبل کی کابینہ کے دو اہم

تین مذہبی سیاسی جماعتوں کا یوم جمعہ دفاع وطن اور عزم کے طور پر منانے کا اعلان

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کی تین بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں نے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آرڈرن نے جمعرات کی صبح ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے