?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ایک سسٹم ہنر مند پاکستانیوں کو یہاں اجازت نہیں دے رہا تھا، ہماری جنگ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ہے ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں وہ اگر یہاں سرمایہ کاری کریں گے تو پیسہ مضبوط ہوگا۔
نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ضرورت دولت میں اضافہ کرنا ہے، ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیسے اور ہنر والے پاکستانی بیرون ملک میں بیٹھے ہیں، اوورسیز پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کریں گے تو پیسہ مضبوط ہوگا، ہمیں اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہی ہوتا تھا کہ اوورسیز پاکستان میں پلاٹ لے لیا کرتے تھے اور بدقسمتی سے اس پر قبضہ ہو جاتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی ایکسپورٹس بڑھا رہے ہیں، برآمدات بڑھیں گی تو قرضہ اتار سکیں گے، افریقہ میں کئی ممالک وسائل کےلحاظ سے امیر ترین ہیں، لیکن قانون کی بالادستی نہ ہونے سےغربت کا شکار ہیں۔
مشہور خبریں۔
کشمیری تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں
?️ 8 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 30 مارچ 2021دو شنبہ(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن
مارچ
صیہونیوں کا سید حسن نصراللہ کے جنازے پر بمباری کرنے کا منصوبہ تھا؛اسرائیلی میڈیا کا انکشاف
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت سید حسن
فروری
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی لڑکی کی شہادت
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ الخلیل شہر میں ابراہیمی مسجد
اپریل
وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ
ستمبر
چین نے امریکہ سے تجارتی جنگ کو عالمی جدوجہد کیوں قرار دیا ؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: چین کی سنٹرل کمیٹی آف دی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں
اپریل
صہیونیوں کو مغربی کنارے سے خدشات
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی عہدیدار
مارچ
عرب ممالک کا یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سید حسن نصر اللہ سے رابطہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ
فروری