اسلام آباد(سچ خبریں)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں وزیر اعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا، فلسطین کو آزاد کرو۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ 1000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر جوابی راکٹ برسائے گئے جس کے نتیجے میں 5 اسرائیلی ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش
نومبر
نتساریم محور سے صیہونیوں کا بوریا بستر گول
جنوری
وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
نومبر
اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملے
مارچ
فلسطینی قوم نئی اسرائیلی حکومت کا بھی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرے گی: محمد اشتیہ
جون
افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری
اگست
بن سلمان بیجنگ سرمائی اولمپکس سے کیوں غیر حاضر ہیں؟
مارچ
صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی شہادت
فروری