ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا

🗓️

پشاور (سچ خبریں) ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس اعشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کئے جائیں پشاور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف پھانسی سزا کے خلاف وفاقی وزرا کی خصوصی عدالت کے جج کے خلاف توہین آمیز بیانات پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی پنجاب حکومت فردوس اعوان کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس مسز مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ حاضر سروس چیف جسٹس کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ وزیرقانون فروغ نسیم, معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر معافی مانگ چکے ہیں۔ فواد چوہدری اور فردوس اعوان کو 3 بار نوٹس جاری کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کریں۔

جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ ان لوگوں نے پریس کانفرنس میں توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوائنٹ اسکورنگ اور اپنا جذبہ دکھانے کی کوشش کی ہے، کیا یہ لوگ جان بوجھ عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی ہے، اگر یہ لوگ منہ بند نہیں رکھ سکتے تو پھر عدالت میں پیش ہوں۔

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے وکلاء نےآئندہ سماعت پر دونوں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔جس کے بعدعدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف

🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ

شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی کی کوششیں

🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی

شمالی کوریا کے800000 افراد امریکہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس ملک کے تقریباً 800000

وزیرخارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے، دفترخارجہ

🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ

فرانسیسی اولمپک گیمز کے دوران امیر قطر کے خاندان کی چوری!

🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے نے اعلان کیا کہ قطر میں

امریکا کا پاکستان کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

🗓️ 27 ستمبر 2022واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ

انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل کے خلاف اہم قرارداد

🗓️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی تجویز

ڈنمارک حکام کے مگرمچھ کے آنسو

🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے